ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو فروغ اردو کے اعتراف میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا
عُرسِ عرفانی ،سنگاریڈی میں 22 ویں عرس عرفانی کے موقع عرفانی
ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے استاد محترم ڈاکٹر
محمد اسلم فاروقی صاحب کو ان کی فروغ اردو کی دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ایکسلینس
ان اکیڈمکس ایوارڈ برائے 2024، پیش کیا گیا. ایوارڈ کی ادائیگی سے قبل محترم ڈاکٹر
محمد اسلم فاروقی صاحب کی خدمات کا سر سر ی خاکہ جناب محمد عبد القادر فیصل صاحب، ریاستی
جنرل سیکرٹری ٹی یو ڈبلیو جے یو نے کچھ اسطرح کھینچا کہ. ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صاحب
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد اردو کے ادیب صحافی مترجم اور اردو کو کمپیوٹر
ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے اپنی ملازمت کا آغاز روزنامہ
سیاست کے سب ایڈیٹر کے طور پر کیا، 1998 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیاب کیا
جونیر لیکچرر اردو منتخب ہوئے ناگر کرنول سنگاریڈی ظہیر آباد نظام آباد اور محبوب نگر
میں خدمات انجام دیں۔ اردو مضمون نگاری ان کا مشغلہ ہے۔ وہ 14 کتابوں کے مصنف ہیں۔
ان کی کتابیں معروف آن لائن پلیٹ فارم امیزون پر دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم
فاروقی کی کتاب سائنس نامہ کو دھارواڑ یونیورسٹی
کرناٹک نے اپنے نصاب میں شامل کیا ہے۔
آپ نے ڈاکٹر بی
آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کی نصابی کتابوں کے لئے مضامین
لکھے اور نصابی کمیٹی کے رکن ہیں عثمانیہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی ریسرچ گائیڈ ہیں
اب تک 6 ریسرچ اسکالرز نے آپ کی نگرانی میں اردو میں ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی ہے حکومت
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور بزم علم و ادب کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے
گئے. اردو اکیڈمی کی جانب سے آپ کی بیشتر تصانیف کو ایوارڈ دیا گیا روزنامہ منصف میں
آپ کے مزاحیہ کالم بھی شائع ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین نے استاد محترم ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو اس ایوارڈ کے حصول پر پرُ خلوص مبارکباد پیش کی
ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عبدالقادر پاشاہ دیشمکھ کی تعلیمی خدمات : ایک سَرسَری جائزہ
یہ تو آغاز ہے ، جوتجھے انجام سفر لگتا ہے۔۔۔شاعر: فاروق شہزاد ملکانی
0 تبصرے