ڈاکٹر تبسم آراء مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز

ڈاکٹر تبسم آراء مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز


حیدر آباد ( اردو ورلڈ  اسپیشل رپورٹر) لیکچرار اورینٹل لیگویجس کالج حیدرآباد ڈاکٹر تبسم آراء کو  ( قومی ایوارڈ ) مولانا ابوالکلام آزاد ایورڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

 

امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ فاؤنڈیشن کے تحت دسمبر 2023 میں اردو کتابوں پر ایوارڈ کا اعلان جاری ہواتھا ۔ جس میں ملک بھر سے شعراء و ادباء نے حصہ لیا  اور اپنی تخلیقات فاؤنڈیشن کے پتہ پر ارسال کی تھیں،   کتابوں پر ایوارڈ کا انتخاب فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے سنجیدگی اور غیر جانبداری سے کیا اور پندرہ قلم کاروں کو مولانا ابولکلام آزاد ایورڈ،  علامہ اقبال ایورڈ اور جوگندر پال ایورڈ سے نوازا گیا۔ جس میں  ڈاکٹر تبسم آراء کو بھی انکی دوسری تصنیف ، انشائیہ نگار خواتین آزادی کے بعد "  کو انعام کا مستحق قرار دیاگیا اور مولانا ابوالکلام ازاد ایورڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر تبسم آراء کی پہلی تصنیف ہے ، تحقیقی مضامین پر مبنی  "نگارشات تبسم" ڈاکٹر صاحبہ کے رفقاء اور محسنین نے خوشی کا اظہار کیا  اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

مولانا ابو الکلام آزاد کا تعلیمی فلسفہ

اُردو انشائیہ کا آغاز و ارتقاء 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے