تونسہ شریف کا سیاسی منظر نامہ ، ایک تصویر جس نے پوری کہانی سنا دی
تجزیہ: فاروق شہزاد ملکانی
تونسہ
شریف کا سیاسی منظر نامہ الیکشن 2024 میں کیسا ہو گا؟ ایک تصویر جس نے پوری کہانی
کھول کر رکھ دی۔ جیسا سیاست سے دلچسپی
رکھنے والے اکثر لوگوں کو معلوم ہو گا کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا آج
اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز اور ان کا
فیصلہ کیا جانا مقصود تھا۔ اس اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی
محترمہ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جسے
انہوں نے Pic of the day کا کیپشن دیا۔ اس تصویر میں ان کے
ساتھ ان کے خاوند اور سابق رکن اسمبلی سردار میر بادشاہ قیصرانی، سابق ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ ، سابق
رکن پنجاب اسمبلی خواجہ نظام المحمود ، سردار عبدالقادر کھوسہ اور دیگر افراد
موجود ہیں۔
محترمہ
شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے آج اس اجلاس کے حوالے سے کچھ مزید تصاویر بھی پوسٹ کی
ہیں اور انہوں نے ان تصاویر کو مختلف کیپشن دیئے ہیں۔ لیکن انہوں نے واحد اس کی تصویر کو Pic
of the day کا کیپشن دیا ہے جس میں حلقہ این اے 183 کے امیدوار
سردار امجد فاروق کھوسہ ، پی پی 284 کے امیدوار سردار میربادشاہ قیصرانی، پی پی
285 کے امیدوار خواجہ نظام المحمود موجود ہیں۔ جس سے صاف لگ رہا ہے کہ ان تینوں امیدواروں کو
اس پینل کی تشکیل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور یہ تینوں بھی اس پر راضی
ہیں۔ گویا جو چہ مگوئیاں کچھ دیگر
امیدواروں کے حوالے سے یا سردار میربادشاہ قیصرانی کا خواجہ شیراز محمود سے الحاق
کے حوالے سے جو افواہیں سرگرم تھیں وہ بھی دم توڑ گئی ہیں۔
آخر
میں ایک اور خبر بھی آپ کو دیتا چلوں کہ خواجہ شیراز محمود کے خلاف ایک اور اتحاد
بھی بننے جا رہا ہے۔ جو مشروط یا غیر مشروط مسلم لیگ ن کے اس پینل کی حمایت کرے
گا۔ جیسے ہی یہ خبر کنفرم ہوتی ہے میں آپ کو اردو ورلڈ پر ضرور آگاہ کروں گا۔ اسی
طرح ایک مضبوط صوبائی امیدوار کے خواجہ شیراز محمود کی حمایت کے امکانات کے بارے
میں بھی کچھ ہلچل دکھائی دے رہی ہے لیکن یہ قبل از وقت ہے یہ اگر ممکن ہو سکے گا
تو الیکشن سے چند روز قبل ہی ہو گا۔ لہذا
اردو ورلڈ کے ساتھ جڑے رہیے۔ اردو ورلڈ سے آپ کو ہمیشہ مستند خبر ہی دیکھنے اور
پڑھنے کو ملے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:
مسلم
لیگ ن پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گیا
0 تبصرے