الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی


اسلام آباد ( اردو ورلڈ  آن لائن ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 175 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے   ایک اعلامیہ کے مطابق ای سی پی  میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین  عمران خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ  فہرست کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر عبدالقیوم بزنجو اور عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

ای سی پی کی فہرست کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے  اعلامیہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی صدر اختر مینگل، نیشنل پارٹی صدر عبدالمالک اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  میں پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے نام پر  رجسٹرڈ ہے۔

 

ای سی پی کی فہرست کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللّٰہ پیر پگارا اور تحریک لبیک پاکستان امیر سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین چیئرمین پرویزخٹک، استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان، متحدہ قومی موومنٹ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ صدر محسن داوڑ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی دھواں دار انتخابی مہم، کئی حریف حلیف بنا لئے

الیکشن 2024 شیدول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن کا وقت 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے