مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی دھواں دار انتخابی مہم، کئی حریف حلیف بنا لئے

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی دھواں دار انتخابی مہم، کئی حریف حلیف بنا لئے


ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ ) مسلم لیگ ن کے انتخابی پینل کے اعلان اور کوٹ قیصرانی میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے بعد پینل کے تینوں ارکان  سردار امجد فاروق کھوسہ ، سردار میربادشاہ قیصرانی، خواجہ نظام المحمود نے اپنی دھواں دار انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور کئی حریفوں کو اپنا حلیف بنا نے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں حلقہ این اے 183 سردار امجد فاروق کھوسہ، پی پی 284 سردار میر بادشاہ قیصرانی، پی پی 285 خواجہ نطام المحمود نے اپنی دھواں دار انتخابی مہم شروع کر دی ہےاور  بہت سی اہم شخصیات کو اپنا ہمنوا بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

  آج حلقہ پی پی 284 کے امیدوار اور سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار میربادشاہ قیصرانی نے ٹبی قیصرانی میں سابق ناظم سردار اورنگزیب خان قیصرانی ،  سردار عالمگیر خان قیصرانی، میر شاہجہان قیصرانی سے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار خاور نوشاب قیصرانی، رحمت اللہ قیصرانی،  بشیر احمد قیصرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ملاقات میں سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔  یاد رہے کہ سردار اورنگزیب خان قیصرانی سے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے بھی ملاقات کی تھی۔ سردار میربادشاہ قیصرانی کی اس  ملاقات کو سردار امجد فاروق کھوسہ کی گذشتہ روز کی ملاقات کا تسلسل بیان کیا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے اور آنے والے الیکشن اور سیاسی مستقبل پر اہم اثرات مرتب کرے گی۔

 

سردار میربادشاہ قیصرانی نے ٹبی قیصرانی ہی میں  رانا برادری کی سرکردہ شخصیات رانا عبدالمجید، رانا عبدالستار، رانا طارق اقبال اور  رانا اختر سے ملاقات کی ۔ سردار میربادشاہ قیصرانی کے پولیٹیکل سیکرٹری بشیر احمد قیصرانی کے مطابق رانا برادری نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

  ٹبی قیصرانی ہی میں ڈاکٹر محمد ساجد قیصرانی  سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد ساجد قیصرانی کے فرزند فاران ساجد قیصرانی، ماسٹر محمد سعید بلچانی، عادل خان بلچانی و دیگر موجود تھے۔  اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد ساجد بلچانی نے آنے والے الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

کوٹلہ علی شاہ میں سردار میربادشاہ قیصرانی نے بزرگ سیاسی شخصیت سید جواد حسین شاہ اور سید صفدر اعجاز شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور سماجی امور پر گفتگو ہوئی۔ سید جواد حسین شاہ نے بہترین سیاسی مشوروں سے نوازا اور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔  اسی طرح بستی حمل میں ملک اللہ ڈیوایا، سردار شعیب خان دستی، سردار سہیل خان دستی، سابق کونسلر ملک مختیار حسین سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار میر بادشاہ قیصرانی نے  ملاقات کی۔

 

سردار میربادشاہ قیصرانی کے ساتھ ساتھ  سردار امجد فاروق کھوسہ اور خواجہ نظام المحمود نے خواجہ نصر المحمود کے ہمراہ بھرپور انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔

 

مسلم لیگ ن اولین جماعت ہے جس نے تونسہ سے اپنے پینل کا اعلان کیا ہے اور اس  پینل کے سبھی ارکان نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ جبکہ دیگر جماعتوں کی جانب سے ابھی اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔  جبکہ الیکشن 2024 کے اہم کھلاڑی خواجہ شیراز محمود اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کر سکے کہ وہ الیکشن میں کس سیاسی جماعت کی ٹکٹ لیں یا پھر آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیں۔ تاہم ابھی وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر ہے۔ تمام  امیدوار سامنے بھی جائیں گے اور ان کے پینل بھی بن جائیں گے۔ پھر حقیقی دوڑ شروع ہو گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

دریائے سندھ نے این ایچ اے کے تعاون سے لوگوں کے روزگار  کے ذرائع چھننا شروع کر دیئے

الیکشن2024 شیدول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن کا وقت

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے