مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گیا

مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گیا

 

لاہور ( اردو ورلڈ آن لائن ڈیسک) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ کر لیاگیا۔  پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ،  سربراہ الیکشن سیل اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ شریک ہوئے۔  اجلاس میں ڈیرہ غازیخان کے تمام اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے اور ٹکٹوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔  تاہم ابھی کسی بھی نشست کیلئے ٹکٹ کنفرمیشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

 قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ چور چور کہنے والے خود چور ہیں اور سب سے بڑے چور ہیں مگر یہ دوسروں کو چور کہتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو حقائق پتہ چلنا چاہیے۔ ہم ملک کی خدمت کرنے کیساتھ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی چاہتے ہیں۔ جنہوں نے بوگس مقدمے بنائے ہیں کوئی ان سے پوچھے گا کہ آپ نے کیوں بنائے جج شوکت عزیز صدیقی نے بتایا کہ ہمیں کہا گیا ہماری تو دوسال کی محنت ضائع یوجائے گی اگر نوازشریف اور اسکی بیٹی کو باہر آنے دیا , ثاقب نثار کی آڈیو ہے کہ ہم نے انکو اندر رکھنا ہے اور عمران خان کو لانا ہے۔

 

قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ یہ 60 ارب روپے تم نہ کھاتے تو شاید ہم 200, 300 یونٹ والوں کو مفت بجلی دیتے۔ الزام ہم پہ لگایا جاتا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی کتنے افسوس کی بات ہے ہمارے اوپر تو یہ الزامات تھے جس کیلیے جیلوں میں بھی ڈالا گیا , سزائیں بھی دی گئیں مجھے , میرے بھائی , بیٹی بھتیجے اور پارٹی کے سرکردہ لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں اندر کردیا گیا۔

 

میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے , اس میں تو کسی کو کوئی شبہ ہے ہی نہیں کہ یہ سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل تھا اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ بند لفافہ لہرا کر منظوری لی گئی۔ ہماری بدنصیبی ہے 70 , 75 سال سے اس طرح کے کھیل کھیلے جاتے رہے ہیں زیادہ دور نہ جائیں حال ہی میں ایک ایسا کھلنڈرا لایا گیا جس کو ملک کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے , معیشت کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے , خارجی تعلقات کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے , معاشرے اور اخلاقیات کی خبر ہی نہیں ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں ,مشکلیں بھی برداشت کرتا ہے انسان , تکلیفیں بھی آتی ہیں لیکن کچھ ایسی تکلیفیں کوتی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہوتا , جو زخم کبھی بھرتے نہیں ہیں۔ہماری تاریخ رہی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو ایسی تکالیف کا سامنا رہا۔

 

بعد ازاں اجلاس کے بارے میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کی ۔ جس میں رانا ثنااللہ نے بتایا کہ آج ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے  اور ان کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جہاں پر کچھ اختلاف پایا گیا وہاں پر سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو چند روز میں اپنی رپورٹ جمع کرا دیں گے۔ چودہ پندرہ دسمبر تک ٹکٹیں فائنل کر لیں گے۔ جیسے ہی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ فائنل امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی جائے گی۔

 

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس بار مسلم لیگ ن  ان اضلاع کی 15 قومی اور 30 صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار لا رہی ہے۔ یہ امیدوار بہت مضبوط ہوں گے۔  جبکہ پچھلی بار انہیں ان اضلاع سے امیدوار لانے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا ایسا کیوں تھا یہ سب جانتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری، ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی اہم شخصیات بھی شامل

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ۔ تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے