ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ) سردار امجد فاروق
کھوسہ تونسہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ این اے 183 کے مضبوط امیدوار ہیں۔
ان کی فتح نوشتہء دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار امجد فاروق کھوسہ گروپ کے
اہم رہنما پیر پشیر جعفر اور سابق چیئرمین یوسی کالو والا سعید اللہ خان گاڈی نے
ریتڑہ میں "اردو ورلڈ "سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر تونسہ سردار
عبدالحفیظ خان میرانی، مسلم لیگ ن کسان
ونگ کےصدر سردار محمد اقبال خان ملکانی بھی موجود تھے۔
پیر
بشیر جعفر اور سعید اللہ خان گاڈی نے کہا کہ سردار امجد فاروق کھوسہ نے مسلم لیگ ن
کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے۔ جس میں میگا
پروجیکٹس بھی شامل تھے۔ ان کے مقابلے اگر سابق وزیراعلیٰ کا دورحکومت اٹھا کے دیکھ
لیا جائے تو کوئی مقابلہ ہی نظر نہیں آتا۔ تونسہ میں جو بھی ترقیاتی منصوبہ اٹھا
کے دیکھ لیا جائے تو اس کے پیچھے سردار امجد فاروق کھوسہ کا ترقیاتی ویژن ہی نظر
آتا ہے۔
انہوں
نے کہا کہ سردار امجد فاروق کھوسہ کے سیاسی مخالفین سوائے باتوں کے اور کچھ نہیں
کر سکتے ۔ انہوں نے سوائے باتوں کے او ر کچھ کیا ہے تو سامنے لے آئیں۔ سردار امجد
فاروق کھوسہ باتیں نہیں کام کرتے ہیں۔ اس لئے وہ تونسہ این اے 183 میں مقبو ل ترین
سیاسی رہنما ہیں۔ وہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے
ہیں۔ ان کی جیت ان نوشتہ ء دیوار بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
لیہ
تونسہ پل منصوبے اور روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم کا آغاز
حلقہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن میں حصہ لوں گا- سردار امجد فاروق کھوسہ
0 تبصرے