لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ اپڈیٹ گروپ کا مشاورتی اجلاس

لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ اپڈیٹ گروپ کا مشاورتی اجلاس

 

ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ) لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف سول سوسائٹی کے تشکیل کردہ اپڈیٹ گروپ کا مشاورتی اجلاس اڈا ریتڑہ پر منعقد ہوا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر رفیق احمد وہوچہ نے انجام دیئے۔

 

اجلاس میں ڈاکٹر رفیق احمد وہوچہ کے ساتھ ساتھ غازی خان قیصرانی، غلام اکبر منڈیرہ، ماسٹر عنایت اللہ خان ہوت، ڈاکٹر شاہنواز لاشاری، بلال خان میانہ، دلشاد احمد خان چنال، ظفر  خان ملکانی بلوچ،  اللہ نواز ملکانی بلوچ، حق نواز ملکانی، احسان اللہ لاشاری، ماسٹر غلام شبیر لغاری،  وسیم خان دوانی، سید بابر گیلانی و دیگر شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنی جدوجہد کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کرنے کیلئے ہر ممبر اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور کم از کم ایک پوسٹ روزانہ ضرور کرے گا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔ اسی طرح سیاسی اور انتظامی ارباب سے بھی رابطوں کو یقینی بنایا جائے گا۔  اس موقع پر میڈیا کے دوستوں کا شاندار کردار ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:

سردار امجد فاروق این اے 183 کے مضبوط امیدوار ہیں۔ پیر بشیر جعفر ، سعیداللہ گاڈی

لیہتونسہ پل منصوبے اور روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم کا آغاز

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے