لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ اپدیٹ گروپ کی میٹنگ، تحریک کو منظم کرنے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ اپدیٹ گروپ کی میٹنگ

 

ریتڑہ ( نامہ نگار) لیہ تونسہ پل و تھل دامان اپڈیٹ گروپ کی کا اجلاس اڈا ریتڑہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 284 عزیز اللہ قیصرانی ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر تونسہ سردار عبدالحفیظ خان میرانی ، صدر کسان ونگ ن لیگ سردار محمد اقبال خان ملکانی ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 285 مظہر محمود ایڈووکیٹ ، سردار عالمگیر خان قیصرانی ، سردار محبت رضا خان کلاچی، ڈاکٹر حافظ محمد رفیق وہوچہ ،  ملک بشیر احمد ملانہ، اطہر مقصود بلوچ،  ڈاکٹر شاہنواز لاشاری، ملک مدثر رسول وہوچہ، محمد سلیم لاشاری، شہزاد شبیر قیصرانی، نجیب الرحمٰن جروار،محمد حنیف ملکانی، غلام اکبر منڈیرہ، مداح حسین ملانہ ،  عبدالرشید، محمد یوسف، محمد رمضان، غلام مصطفیٰ و دیگر نے شرکت کی ۔

 

 شرکاء نے لیہ تونسہ پل منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم میں بھی شرکت کی۔ سردار عبدالحفیظ خان میرانی، سردار عالمگیر خان قیصرانی، سردار محمد اقبال خان ملکانی، جاوید کریم جروار، ملیک الرحمٰن اعوان، ملک بشیر حسین ملانہ، عبید اللہ قیصرانی،  شہزاد شبیر قیصرانی،  ملک مدثر رسول ، مظہر محمود ایڈووکیٹ، مداح حسین ملانہ، سردار محبت رضا کلاچی، محمد سلیم لاشاری، نجیب الرحمٰن جروار و دیگر نے دستخطی شیٹ پر دستخط کئے۔

 

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معززین علاقہ نے کہا کہ لیہ تونسہ پل منصوبہ 6 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک نامکمل ہے۔ پل کو مکمل ہوئے 3 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر دونوں اطراف اپروچ روڈز کی تعمیر نہیں ہو سکی۔ دریائی کٹاؤ کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی دریا برد ہو چکی ہے اور دریائے سندھ کے پانی کو پل کے نیچے منتقل کرنے میں تاخیر سے مزید ہزاروں ایکڑ رقبہ دریا برد ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اپنی گفتگو میں معززین نے مزید کہا کہ لوگ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کشتیوں پر سفر کر کے لیہ تونسہ کا سفر کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بے انتہا دشواریوں کے ساتھ ساتھ منٹوں کا سفر سفر کئی گھنٹوں پر محیط ہو جاتا ہے۔ خواتین اور بچے جس کرب سے گزرتے ہیں اس کا اندازہ لگانا بھی عام آدمی کیلئے ممکن نہیں ۔ 

 

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پورے علاقے کا اجتماعی مسئلہ ہے۔ اسے کسی بھی جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ تمام دوست اپنے  تعلقات کا استعمال کر کے جس سطح پر چاہیں کوشش کریں۔ اس کوشش میں تمام دوست اپنا اپنا حصہ ملائیں۔

 

تمام مقررین نے میڈیا  کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا کے دوستوں نے علاقائی مسائل کے حل کیلئے جس طرح اپنی خدمات انجام دی ہیں وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ جس پر ہم تمام لیہ تونسہ پل و  تھل دامان روڈ اپڈیٹ گروپ کے ارکان ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

اس موقع پر اس تحریک کو منظم کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی اور فنانس کمیٹی کے ارکان کا چناؤ بھی کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کا کام  حکام بالا سے ملاقاتیں کر کے انہیں لیہ تونسہ پل اور تھل دامان روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے اقدامات اٹھانے کی استدعا کرنا  ہے۔  رابطہ کمیٹی میں حاجی غلام شبیر جروار، عزیز اللہ قیصرانی،  سردارعبدالحفیظ میرانی، فاروق شہزاد ملکانی، سردار عالمگیر خان قیصرانی، مداح حسین ملانہ، غلام اکبر منڈیرہ، ملک بشیر احمد ملانہ، شہزاد شبیر قیصرانی شامل ہیں جبکہ فنانس کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر رفیق احمد وہوچہ اور مداح حسین ملانہ نامزد کئے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن 2024 ضلع تونسہ کے تمام حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری

تاحیاتنااہلی کیس، سپریم کورٹ نے سردار میربادشاہ قیصرانی کیس پر نوٹس لے لیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے