شعبئہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدر آباد کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ کا انعقاد

شعبئہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدر آباد کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ کا  انعقاد

حیدر آباد ( نمائندہ اردو ورلڈ ) شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدرآباد تلنگانہ کے زیر اہتمام توسیعی خطبہ بعنوان"فیض احمد فیض کی شاعری میں معنویت" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ توسیعی خطبہ  بتاریخ 16 دسمبر 2023  بروز  ہفتہ ، بوقت صبح 11بجے  مانسہرار  جاسپر نسٹ ، ای کلاس  روم نمبر 121 ارٹس کالج  جامعہ عثمانیہ میں ہونا  قرار پایا ہے ۔

 

اس تقریب کے  مہمان خصوصی  پروفیسر ڈی رویندر  وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ ،   خطیب ڈاکٹر سید تقی عابدی معروف اردو فارسی اسکالر و شاعر کینیڈا اورمہمان اعزاز پروفیسر ایس اے شکور سابق شعبہ اردو،  جامعہ عثمانیہ حیدر آباد اور ڈاکٹر ایم اے معید سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ہیں۔ صدارت پروفیسر سی گنیش پرنسپل ارٹس کالج صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، کنوینرس ڈاکٹر انجم النساء بیگم  و ڈاکٹر مشتاق احمد استاد شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ہیں۔جناب مشتاق احمد کنوینر محبان اردو سے شرکت کی درخواست کرتے ہیں ۔

منجانب: ڈاکٹر تبسم آراء

 

یہ بھی پڑھیں:

پوچھاغم دل سے کسی نے کہ آخر ہوا کیا ہے۔   کلام ۔ فاروق شہزاد ملکانی

عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد کا 83 واں کانووکیشن، 1024 پی ایچ ڈی اسکالرز میں ڈگریاں تقسیم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے