ڈیرہ
غازی خان ( اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
گیا ہے۔ جلد گرفتاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ
مقدمہ نمبر 21/23اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ
ڈیرہ غازیخان نے 25 نومبر کو درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے محی الدین
کھوسہ نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ساز باز ہو کر روڈز کی سکیموں میں کرپشن
کی۔
اینٹی
کرپشن ایسٹبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پی پی
حلقہ 291 ڈیرہ غازی خان سے سابق ایم پی اے محی الدین کھوسہ سمیت ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے
متعدد افسران اور دو ٹھیکیداروں کے خلاف دو مختلف سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری
کام کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج ملزمان کی
گرفتاریوں کے لیے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:
پروگرام
تو وڑ گیا، اہم گرفتاری، کیا انتخاب ہوں گے ؟
پاکستان میں عام انتخابات کا شیڈول، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 6 دن
0 تبصرے