تونسہ
شریف )اردو ورلڈ الیکشن سیل) الیکشن 2024، الیکشن
کمیشن آف پاکستان نے ضلع تونسہ کے تمام
حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات
کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ
آفیسرز ، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
کر دیا۔
تونسہ
شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 183 کیلئے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ طارق شبیر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار کوپریٹو سوسائیٹیز تحصیل
تونسہ ابرار حسین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضیا ساجد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی
طرح صوبائی حلقہ پی پی 284 تونسہ -1 کیلئے ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈی
جی خان محمد ذکاؤالدین کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل کوہ
سلیمان عامر اسلم اور ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ڈسپینسری جھوک بودو لائیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ ڈی جی خان ڈاکٹر محمد فیصل نجیب کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر تعینات کیا گیا ہے۔
صوبائی
حلقہ پی پی 285 تونسہ – 2 کیلئے ایس ای بلڈنگز سرکل ڈی جی خان کو ریٹرننگ افیسر
جبکہ محمد اشرف اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز ٹبی قیصرانی اور اللہ بخش
ایگریکلچر افیسر وہوا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسر مقرر کیا گیا ہے۔
محمد
خالد منظور ڈائریکٹر جنرل ڈی جی خان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ضلع تونسہ کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر مقرر
کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
تاحیات
نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے سردار میربادشاہ قیصرانی کیس پر نوٹس لے لیا
الیکشن 2024 ، کون کس کا ؟ تونسہ میں پروپیگنڈا مہم شروع کر دی گئی
0 تبصرے