الیکشن 2024 شیدول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن کا وقت

الیکشن 2024 شیدول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن کا وقت


اسلام آباد ( اردو ورلڈ آن لائن ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2024  کا شیڈول جاری کر دیا۔ تمام جماعتوں کے سیاسی کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کی دعوت دے دی گئی

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات ( الیکشن 2024 ) کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024کو منعقد ہوں گے۔

 

الیکشن 2024 کیلئے 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔  امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔

 

24 دسمبر سے 30 دسمبر 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

 

11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی، 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

 

الیکشن 2024 شیڈول کے مطابق 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، جبکہ پولنگ ڈے  8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔

 

الیکشن 2024 شیدول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن کا وقت

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن 2024 ضلع تونسہ کے تمام حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری

تونسہ شریف کا سیاسی منظر نامہ ، ایک تصویر جس نے پوری کہانی سنا دی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے