اسلام آباد ( اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک) تین بار فیل
ہونے والا چوتھی بار وزیراعظم بن کر کونسا تیر مار لے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ن لوئر دیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم
لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ میاں صاحب نے ان سے لڑائی کی جو انہیں اقتدار
میں لائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی، دوسری بار میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے
باہر جانا پڑا اور 10 سال آرام کرنا پڑا، 2013 میں میاں صاحب پھر انہی سے لڑے
جنہوں نے انہیں دو تہائی اکثریت دلوائی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے کیوں نکالا کہتے
کہتے وہ لندن کے ایون فیلڈ پہنچے اور وہاں
سے انقلاب کا بھاشن دینے لگے، میاں صاحب کا ایک بار پھر انہی سے مطالبہ ہے کہ دو
تہائی اکثریت دلوائی جائے، جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل رہا وہ چوتھی بار کیا
تیر مارے گا، ہمیں پتہ ہے میاں صاحب چوتھی بار آکر کیا کریں گے، میاں صاحب پھر
انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی
اکثریت دلوائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی کا
کہنا تھا میاں صاحب اپنے کہنے کے مطابق ووٹ کی عزت کی سیاست کریں ووٹ کی بےعزتی چھوڑیں۔
میاں صاحب تین بار سلیکٹ ہوئے چوتھی بار
تو الیکٹ ہوکر آجائیں، ایک بار منتخب ہو کر آجائیں میں بھی مانوں گا عوام بھی
مانیں گے۔ میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ،
چوتھی بار بھی سلیکٹ ہو کر آئے تو نہ عوام مانیں گے نہ میں مانوں گا۔ میں عوام کے
ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سلیکٹڈ کا مقابلہ کروں گا۔
لوئر دیر میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے
ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کی طاقت
دلوائی۔ ایک نہتی لڑکی نے عوام کے حقوق کے
لیے جدوجہد کی،۔ایک نہتی لڑکی نے آمروں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے
خیبرپختونخوا کو شناخت دلوائی۔ پیپلزپارٹی
نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) جیسا انقلابی پروگرام متعارف کرایا۔
قائد عوام ملک کے غریب طبقے کے نمائندے تھے، آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں
پرانا طریقہ چلتا آرہا ہے، پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کی جارہی ہے۔
ایک جماعت کا ارادہ ہے کہ الیکشن جیت کر
انتقام لے۔ ایک اور جماعت کا ارادہ ہے کہ
الیکشن جیت کر انتقام لے سکے۔ یہ سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے
ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری
نے پی آئی اے کی نجکاری پر اعتراض اٹھاتے
ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی صورت میاں برادران کو پی آئی اے نہیں خریدنے
دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا
کہ زمان پارک کے وزیراعظم نے عوام سے
جھوٹے وعدے کیے تھے۔ انہوں نے اپنا موقع ضائع کر دیا ہے۔ زمان پارک کے وزیراعظم کے
دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ
سیلیکٹ ہوکر آئے تھے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔ عوام نے ساتھ دیا
تو پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کامطالبہ کیا اور
سلیکشن کےخلاف کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
تونسہ شریف کا سیاسی منظر نامہ ، ایک تصویر جس نے پوری کہانی
سنا دی
مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گیا
0 تبصرے