لیہ تونسہ پل، دانش سکول عوامی فلاح کے پروجیکٹس ہیں۔ سردار امجد فاروق کھوسہ

لیہ تونسہ پل، دانش سکول عوامی فلاح کے پروجیکٹس ہیں۔ سردار امجد فاروق کھوسہ


ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ ) لیہ تونسہ پل، دانش سکول عوامی فلاح کے پروجیکٹس ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ان میگا پروجیکٹس کو شروع کیا تھامگرپی ٹی آئی کی حکومت نے انہیں نظر انداز کر دیا۔  وہ برسر اقتدار آ کر ان کی تکمیل کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 183 سردار امجد فاروق کھوسہ نے کوٹ قیصرانی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

  اس سے قبل سردار امجد فاروق کھوسہ  امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 285 خواجہ نظام المحمود، خواجہ نصرالمحمود   اور اپنے دیرینہ ساتھیوں خواجہ غلام محمد پمن، پیر بشیر جعفر، سردارمحبت رضا خان کلاچی،  سردار عبدالحفیظ خان میرانی، سردار محمد اقبال ملکانی،  شمشیر خان دوانی کے ہمراہ کوٹ قیصرانی پہنچے تو امیدوار حلقہ پی پی 284 سردار میربادشاہ خان قیصرانی اور ان کی اہلیہ سابق ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ شمعونہ بادشاہ قیصرانی اور ان کے دیرینہ ساتھیوں سردار محمد اقبال خان قیصرانی، سردار محمد انور خان قیصرانی، حاجی عبداللطیف خان قیصرانی، سردار ممتاز خان لکھانی، سردار مولاداد خان قیصرانی، سردار اسلم خان بزدار، سردار ذیشان خان تنگوانی، حمید خان جلبانی، غلام شبیر خان قیصرانی، سردار قیصر خان قیصرانی،  بشیر احمد درکانی نے ان کا استقبال کیا۔

 

 پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ نے کہا کہ ان کا اور سردار میربادشاہ قیصرانی  کا تعلق تیس ، چالیس سال کا تعلق ہے۔ ہم نے بہت سا سردو گرم ایک ساتھ دیکھا ہے۔  میں ایک کم گو انسان ہوں ، میری کوشش رہی ہے کہ میں نہیں بلکہ میرے کام بولیں۔

 

  انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔ دانش سکول اس وقت تکمیل کے قریب تھا  مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اسے مکمل نہ ہونے دیا۔ اسی طرح لیہ تونسہ پل جس کا افتتاح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  نے کیا تھا اسے بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ چشمہ نہر گذشتہ ڈیڑھ سال سے بند ہے مگر یہاں کے عوامی نمائندوں نے  نہ خود  آواز اٹھائی نہ ہی یہاں کے لوگوں کی آواز کو اعلیٰ سطح پر پہنچایا۔  اسی طرح گذشتہ حکومت میں یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا جس پر ہم سب کو خوشی ہوئی مگر افسوس کی بات ہے کہ اس کی الف ب بھی شروع نہیں کی گئیں۔

 

سردار امجد فاروق کھوسہ نے کہا کہ   میرے بارے کہا جاتا ہے کہ میں باہر سے ہوں لیکن آپ کارکردگی اٹھا کر دیکھ لیں میری کارکردگی کسی بھی رکن اسمبلی سے اگر زیادہ نہ بھی کہیں تو کم بھی ہر گز نہ ہو گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ قیصرانی قوم اور تونسہ کے عوام سے دیرینہ تعلق ہے میں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ ہمیشہ یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ اب بھی آپ لوگوں نے ساتھ دیا تو اللہ تعالیٰ کی مہربانی آپ لوگوں کی خدمت کریں گے۔ میرا منشور ہمیشہ سے اجتماعی خدمت رہا ہے۔ میرے کام ہی میری پہچان ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ اپدیٹ گروپ کی میٹنگ، تحریک کو منظم کرنے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

الیکشن2024 ضلع تونسہ کے تمام حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے