نواز اور زرداری نے پاکستانی قوم کو پسماندہ رکھا- مولانا سراج الحق

نواز اور زرداری نے پاکستانی قوم کو پسماندہ رکھا- مولانا سراج الحق

 

ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ) نواز شریف اور زرداری نے پاکستانی قوم کو پسماندہ رکھاہے۔ ان لوگوں نے 77 ہزار ارب کے قرضے کا بوجھ ڈالا۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ کے بچوں کو بے روزگار رکھا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے خوشحال پاکستان کاروان کے سلسلہ میں اڈا ریتڑہ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


 اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان پروفیسر رشید احمد اختر، امیدوار قومی اسمبلی نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 284  عزیز اللہ قیصرانی، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 285 مظہرمحمود بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ 


جماعت اسلامی پاکستان کے امیر مولانا سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ  میں بھی دو بار خیبرپختونخواہ میں دو بار وزیررہا لیکن میں تو آج بھی اسی گھر میں رہ رہا ہوں جہاں پہلے رہتا تھا۔ میرے پاس آج بھی اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ آپ دوسرے سیاسی رہنماؤں کا لائف سٹائل دیکھ لیں کیسے دنوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی 5 بار اور مسلم لیگ ن 4 بار اقتدار میں آئی ہے ، غریب عوام کیلئے کیا کیا ہے ان لوگوں نے ، کبھی غور کرو ہمارا ملک اس وقت پسماندہ کیوں ہے، ہمارے بچے بے روزگار کیوں ہیں۔ ہمارے بچے دو وقت کی روٹی کیلئے بھی محروم کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی قوم کو بیدار کرنا چاہتی ہے۔ آج فلسطین طاغوت کے ظلم کا شکار ہے۔ میں مظلوم فلسطینیوں کی بات کرنا چاہتا ہوں۔ جماعت اسلامی فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی بات کرتی ہے میں خود مظلوم فلسظینیوں کے ساتھ ایک مورچے میں لڑنا چاہتا ہوں۔ میں ایران سے کہا ، ترکی سے کہا کہ میرے ساتھ بہادر پاکستانی قوم ہے مجھے راستہ دو ہم مسجد اقصیٰ کیلئے لڑنا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے کراچی، لاہور ، راولپنڈی اسلام آباد میں ملین مارچ کیا ، کبھی آپ نے سنا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے فلسطینیوں کی حمایت کیلئے کبھی جلسہ کیا ہو۔ یہ سب امریکہ کے غلام ہیں اور امریکہ کے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔ میں ان غیر مسلم لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے اپنے ملکوں میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی اور غزہ جنگ کو رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔  


مولانا سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کب سے امریکہ کی قید میں ہے۔ یہ ووٹ لینے کیلئے تو بہت باتیں کرتے ہیں مگر زرداری ، نواز شریف اور عمران خان اقتدار میں رہا ، کسی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ سے بات نہیں کی۔ یہ پھر بھی اقتدار کی حوس میں مرے جا رہے ہیں۔ یہ لندن سے آ جاتے ہیں کہ ہمیں حکومت دو ۔ 75 سال حکومتیں کرنے کے باوجود ملک و قوم کو پسماندہ رکھا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے چھو رہی ہیں۔ 77 ہزار ارب کا قرضہ یہ لوگ ہڑپ کر گئے ہیں۔ مگر غریب مزدور کو دو وقت کی روٹی اور تن ڈھانپنے کیلئے کپڑا دستیاب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیاسی نظام کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس لئے جماعت اسلامی ایماندار سیاسی قیادت سامنے لائی ہے۔ جو آپ میں سے ہے جو آپ کے مسائل جانتی ہے۔ اس لئے 8 فروری کو امیدوار قومی اسمبلی نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی عزیزاللہ قیصرانی، مظہرمحمود بلوچ کو ووٹ دیں۔ یہ جاگیردار نہیں ہیں ، سرمایہ دار نہیں ہیں لیکن مخلص انسان ہیں۔ ایک بار جماعت سلامی کو موقع دیں پھر حقیقی تبدیلی آپ کا مقدر ہو گی۔ 


اس سے قبل امیرجماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان پروفیسر رشید احمد اختر، نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، عزیزاللہ قیصرانی و دیگر نے مختصر خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے لیہ تونسہ پل منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل اورتھل دامان روڈ کی تعمیر کیلئے دستخطی مہم میں حصہ لیا  اورحاجی غلام شبیر جروار، حافظ رفیق احمد و دیگر کے ہمراہ تحریک پر دستخط کئے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

دو ریٹائرڈ فوجی افسران کا کورٹ مارشل، سزا سنا دی گئی

مسائل حل کرنے والے سیاسی نمائندوں کو منتخب کریں۔ قاری عبدالحمید تونسوی اور دیگر کا خطاب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے