ٹبی قیصرانی (غلام مصطفیٰ کارلو سے)
سلیم ہونڈا کرکٹ لیگ گرینڈ فائنل بلوچ کلب اور توقیر شہید کرکٹ کلب کے درمیان
کھیلا گیا۔ فائنلسٹ ٹیموں کو پہلا انعام
سی ڈی 70 موٹر سائیکل بمعہ ٹرافی، دوسرا انعام 40 ہزار بمعہ ٹرافی سے نوازا گیا۔
تفصیل
کے مطابق سلیم ہونڈا کرکٹ لیگ ٹبی قیصرانی کا فائنل بلوچ کلب اور توقیر شہید کرکٹ
کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بلوچ کلب نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں رسول لیفٹی اور اسرار کی بہترین بیٹنگ کی
بدولت مقررہ اوورز میں 130 رنز کا بہترین ہدف دیا گیا۔ جوابی اننگز میں عامر پروآ
نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لیکن اپنی
وکٹ گنوانے کے سبب جیت نہ سکے۔ یوں بلوچ
کلب نے یہ اعزاز اپنے کر لیا۔
فائنل
میچ کے مہمان خصوصی سردار سلیم خان چاکرانی، سردار فیاض خان چاکرانی ، سردار قسور
خان ، سردار میر شاه جہان خان قیصرانی، رانا طارق اقبال و دیگر نے دونوں ٹیموں اور بہترین کار کردگی دکھانے والے
پلیئروں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔
کرکٹ لیگ کا انعقاد سلیم ٹریڈرز ٹبی قیصرانی کے
سی ای او سلیم خان چاکرانی، فیاض خان چاکرانی نے کیا تھا۔ کرکٹ لیگ میں تحصیل
تونسہ سے لے کر تحصیل پروآ تک کے نامور کھلاڑیوں نے اپنی کار کردگی سے شائقین کرکٹ
کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر سلیم خان چاکرانی اور فیاض خان چاکرانی نے تمام معزز
پلیئرز اور شائقین کا شکر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر سال اس طرح کا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل
میں تاخیر کے خلاف دریا کنارے احتجاج اور جلسہ
0 تبصرے