ریتڑہ
( نمائندہ اردو ورلڈ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے)
چشمہ کینال میں خیبرپختونخواہ سے پانی کی
بندش کے خلاف اڈا ریتڑہ پر کسانوں اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج، انڈس ہائی وے
بلاک کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ، ڈی ایس پی تونسہ اور انسپکٹر سپیشل برانچ کلیم
اللہ گاڈی سے مذاکرات کےبعد یقین دہانی پر
روڈ کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چشمہ کینال گذشتہ سال رودکوہی
سیلاب کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے علاقے پروآ کے نزدیک ٹوٹ گئی تھی۔ جس کے بعد خدا
خدا کر کے نہر کی مرمت کی گئی اور دو ہفتے قبل چشمہ کینال میں پانی چھوڑا گیا مگر
محکمہ آبپاشی کی نااہلی کے باعث کے پی کے
رمک کے نزدیک موجود ہیڈ سے پنجاب کے حصے کا پانی بند کر دیا گیا۔ جس کے
باعث نہر ہونے کے باوجود پنجاب کے علاقوں کو پانی میسر نہیں آ رہا تھا۔ جس پر
مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں نے جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی عزیز اللہ
قیصرانی اور دیگر کی کال پر آج اڈا ریتڑہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران
مظاہرین نے انڈس ہائی وے بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک چشمہ کینال میں پانی
مہیا نہیں کیا جاتا تب تک وہ انڈس ہائی وے کو نہیں کھولیں گے۔ جس پر سڑک کے دونوں
اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ
گئیں۔
احتجاجی
دھرنے سے جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی عزیز اللہ قیصرانی، ممتاز سماجی و
سیاسی رہنما محترمہ راشدہ فرحان بھٹہ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن تونسہ و سابق چیئرمین
یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ خان میرانی، نامور سرائیکی ادیب ڈاکٹر احسن واگھا، سردار
عالمگیر خان قیصرانی، سردار عبدالغفور کمانڈو لاشاری، فیض بلوچ، معین موسیٰ خیل،
صادق کریم ، ڈاکٹر اظہر زور و دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ، ڈی ایس پی تونسہ
اور انسپکٹر سپیشل برانچ کلیم اللہ گاڈی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے احتجاجی
مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آج ہی چشمہ نہر میں پانی
چھوڑ جائے گا اور اگلے 3 دنوں میں تونسہ کی تمام ڈسٹریوں میں پانی پہنچایا جائے
گا۔ جس پر مظاہرین نے انڈس ہائی وے کھول
دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بلوچستان
کے بعد جنوبی پنجاب، بڑی تعداد میں سابق ارکان اسمبلی کے ن لیگ سے رابطے
چشمہ کینال کی بندش نے کمر توڑ دی، ریلیف پیکج دیا جائے۔ مقامی سیاسی و کسان رہنماؤں کامطالبہ
0 تبصرے