ریتڑہ
( نمائندہ اردو ورلڈ) لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کے
خلاف اڈا ریتڑہ پر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پرامن احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا
گیا۔ اس احتجاجی جلسہ میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور
اہل علاقہ کثیر نے تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی عزیز اللہ
خان قیصرانی ، امیدوار قومی اسمبلی محترمہ راشدہ فرحان بھٹہ، حاجی غلام شبیر جروار
، عبدالحفیظ میرانی ضلعی صدر مسلم لیگ ن و سابق چیئرمین یوسی، امیدوار صوبائی
اسمبلی عبدالمجید بلوچ، ملک فرحان بھٹہ چیئرمین عام آدمی پارٹی ، غلام اکبر منڈیرہ
و دیگر نے خطاب کیا ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ
لیہ تونسہ پل ایک تاریخی منصوبہ ہے جس سے لیہ اور تونسہ کی عوام کی سفری دوریاں
ختم ہوجائیں گی اور لیہ تونسہ کی دوریاں ختم ہوجائیں گی دو سال سے پل کی تعمیر
مکمل ہوچکی ہے لیکن اپروچ روڈ کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ٹھیکیدار اور این ایچ اے
حکام مختلف ہیلے بہانے بنا رہے ہیں اور عوام شدید اذیت کا شکار ہیں اس موقع پر اس
بات پر اتفاق کیا گیا کہ لیہ تونسہ تھل دامان روڈ کی تحریک کو ہر محاذ پر اٹھایا
جائے گا اور اس حوالے سے بھر پور کمپین چلائے گی اگر ٹھیکیدار اور انتظامیہ جب تک
کام شروع نہیں کریں گے اس احتجاج کو بڑھا کر انڈس ہائی وے کو بند کر دیں گے۔
اس احتجاجی جلسے میں محمد الیاس قیصرانی، محمد
یونس قیصرانی، محمد حنیف ملکانی، عمر فاروق ملکانی، ڈاکٹر اعجاز میانہ، عنایت اللہ
خان ہوت، منیر احمد ڈیوڑہ ، عبدالرشید
ملکانی، ،سردار عالم شیر لاشاری، جاوید کریم جروار، محمد آصف لاشاری،
عابدشاہ ، سر ریاض خان قیصرانی، غلام شبیر لغاری، سردار اورنگزیب خان قیصرانی،
سردار الیاس خان قیصرانی، سردار یونس خان قیصرانی، سردار اقبال خان ملکانی، فاروق
شہزاد ملکانی، نانا عارف ملکانی غلام اکبر منڈیرہ ، کلیم اللہ مدنی، و دیگر نے
خصوصی شرکت کی۔
نامور سرائیکی شاعر ریاض قیصر قیصرانی نے سٹیج
سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے اور اپنی شاعری سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ ریاض قیصرا قیصرانی نے سرائیکی تصنیف " باکرووال" فاروق شہزاد ملکانی، محترمہ راشدہ فرحان بھٹہ، سردار
عبدالحفیظ خان میرانی، عبدالمجید بلوچ، سردار اورنگزیب خان قیصرانی و دیگر کو تحفہ
کے طور پر پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں:
لیہ ریتڑہ پل پراجیکٹ، روڈز کی تعمیر تاخیر کا شکارکیوں؟
لیہ تونسہ پل پروجیکٹ ، عوامکی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ سے اپیل
0 تبصرے