لیہ تونسہ پل منصوبے اور روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم کا آغاز

لیہ تونسہ پل منصوبے اور روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم کا آغاز

 

ریتڑہ (نمائندہ اردو ورلڈ) لیہ تونسہ پل و تھل دامان روڈ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے دستخطی مہم کا آغاز امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے اپنے دورہ ریتڑہ کے موقع پر کر دیا ہے۔ غلام شبیر خان جروار، عزیز اللہ قیصرانی، نعیم اللہ عاربی ، پروفیسر رشید احمد اختر و دیگر نے بھی اس موقع پر دستخط کئے۔

 

 تفصیلات کے مطابق لیہ تونسہ پل منصوبے اور تھل دامان روڈ کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف اہل علاقہ نے دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جس کا باقاعدہ آغاز امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے اپنے دورہ ریتڑہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اپنے دستخطوں سے قبل جلدی کرو لکھ کر دستخط کئے۔  ان کے ہمراہ نامور سماجی شخصیت حاجی غلام شبیر خان جروار، امیرجماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان پروفیسر رشید احمد اختر، امیدوار قومی اسمبلی این اے 183 نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 284 عزیز اللہ قیصرانی و دیگر نے بھی دستخط کئے۔

 

 اس موقع پر اپنی گفتگو میں امیرجماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا کہ لیہ تونسہ پل منصوبہ تونسہ اور لیہ کے عوام کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ یہاں کے عوام اس پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان بھی ان کے اس مطالبے پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرے تاکہ یہاں کے عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

 

اس موقع غلام شبیر خان جروار نے مولانا سراج الحق کا شکریہ ادا کیا کہ  وہ عام عوام کی آواز بنے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

سابق ایم پی ایز سردار ممتاز  بھٹو قیصرانی  اور خواجہ نظام المحمود کی ریتڑہ آمد

حلقہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن میں حصہ لوں گا- سردار امجدفاروق کھوسہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے