دو ریٹائرڈ فوجی افسران کا کورٹ مارشل، سزا سنا دی گئی

دو ریٹائرڈ فوجی افسران کا کورٹ مارشل، سزا سنا دی گئی


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دو ریٹائرڈ فوجی افسران کو کورٹ مارشل مکمل ہو گیا ہے۔ دونوں فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی ہے۔  دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔

 

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے۔ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ دونوں سابق افسران کا آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔  سزا کے مطابق دونوں سابق افسران کے 21 نومبر 2023 سے رینک بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔  عدالت نے دونوں سابق افسران کو 7 اور  9 اکتوبر  کو مجرم قرار دیا۔ دونوں سابق افسران کو سزا فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے منافی کام کرنے پر سنائی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا سمیت پاکستانیوں کو بغاوت پر اکسانے کی مسلسل کوشیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں اور اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے خلاف بھی انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کرچکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

ریاض قیصر قیصرانی کی سرائیکی شاعری پر مبنی تصنیف باکروال اور میرے جذبات

چشمہ کینال میں پانی کی بندش کے خلاف احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے