سابق ایم پی ایز سردار ممتاز بھٹو قیصرانی اور خواجہ نظام المحمود کی ریتڑہ آمد

سابق ایم پی ایز سردار ممتاز  بھٹو قیصرانی  اور خواجہ نظام المحمود کی ریتڑہ آمد

 

ریتڑہ (نمائندہ اردو ورلڈ) سابق ایم پی ایز سردار ممتاز  بھٹو قیصرانی  اور خواجہ نظام المحمود کی ریتڑہ آمد، سابق بنک منیجر اصغر خان ملکانی کی وفات پر ان کے فرزند طاہر خان ملکانی اور دیگر  پسماندگان سے تعزیت کی ۔ بعدازاں اقبال ملکانی کے سیاسی چیمبر میں مختلف سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

 

 اس موقع پر "اردو ورلڈ " سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ممتاز بھٹو قیصرانی نے کہا کہ  وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔ قیادت نے اعتماد کیا تو پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر پی پی 284 سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پچھلی بار بھی میں نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی اس بار بھی صرف ان کی درخواست جمع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی کوشش کر لی جائے پی ٹی آئی کا ووٹر اب بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہے اور الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا ساتھ دے گا۔

 

 سابق ایم پی اے خواجہ نظام المحمود نے " اردو ورلڈ"  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 285 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ حلقہ پی پی 285 کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ انہیں ملے گا۔ وہ اپنی الیکشن مہم زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ سے انہیں عوام کا اعتماد بھی حاصل ہو رہا ہے۔ جس کیلئے وہ اپنے حلقے کی عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ان کے سابقہ دور حکومت میں وطن عزیز نے بے انتہا ترقی کی تھی، مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ کمی آئی تھی۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا تھا۔

 

 خواجہ نظام المحمود  نے کہا کہ دانش سکول ہو یا لیہ تونسہ پل کا منصوبہ یہ دونوں میگا پروجیکٹ مسلم لیگ ن کا کارنامہ تھے مگر پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں منصوبوں کو مکمل نہ ہونے دیا ۔ مسلم لیگ ن   اقتدار میں آ کرنہ صرف ان پروجیکٹس کو مکمل کرائے گی بلکہ مزید میگا پروجیکٹس بھی شروع کرے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

حلقہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن میں حصہ لوں گا- سردار امجد فاروق کھوسہ

نوازاور زرداری نے پاکستانی قوم کو پسماندہ رکھا- مولانا سراج الحق

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے