بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب، بڑی تعداد میں سابق ارکان اسمبلی کے ن لیگ سے رابطے

بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب، بڑی تعداد میں سابق ارکان اسمبلی کے ن لیگ سے رابطے


لاہور (  اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے بلوچستان کے دھواں دار دورے کے بعد  جنوبی پنجاب میں بھی دھماکہ کرنے کو تیار، دو درجن سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے  مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رابطہ کر لیا، آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے دو درجن سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔ ان میں سے بیشتر سابق ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ یہ سابق ارکان اسمبلی  بہت جلد ایک تقریب میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس تقریب میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی موجود ہوں گے۔

 

مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رابطہ کرنے والے ارکان اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب تینوں ڈویژنوں بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازیخان سے ہے۔" اردو ورلڈ "کو ذرائع نے  مخفی رکھنے کی شرط پر ان میں سے کچھ ناموں کے بارے آگاہ بھی کیا ہے۔ جن کے بارے میں جان کر یہ بخوبی کہا جا سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ کینال کی بندش نے کمر توڑ دی، ریلیف پیکج دیا جائے۔ مقامی سیاسی و کسان رہنماؤں کا مطالبہ

تونسہشریف پسماندہ کیوں؟ تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے