ریتڑہ
( نمائندہ اردو ورلڈ) حلقہ این اے 183 تونسہ سے بھی الیکشن لڑوں گا۔ پارٹی پالیسی
کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے سردار امجد فاروق
کھوسہ نے گذشتہ روز ریتڑہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سابق
ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ گذشتہ روز ریتڑہ میں سردار اصغر خان ملکانی
ریٹائرڈ بنک منیجر کی وفات پر ان کے فرزند طاہر خان ملکانی اور دیگر پسماندگان سے
اظہار تعزیت کیلئے تشریف لائے۔ اس موقع پر خواجہ غلام محمد پمن ، پیر بشیر جعفر ، شکیل لاشاری بھی ان کے
ہمراہ تھے۔
سردار
امجد فاروق کھوسہ نے سردار اقبال خان ملکانی کے سیاسی ڈیرے کا دورہ بھی
کیا۔ جہاں انہوں نے سردار اقبال خان ملکانی، سردار عبدالحفیظ خان میرانی، زاہد امام
قیصرانی، ملک منظور ملانہ، ملیک الرحمٰن
اعوان، محمد رمضان ملکانی، ماسٹر عبدالعزیز ہوت و دیگر سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار امجد فاروق کھوسہ نے کہا کہ وہ این اے 183 تونسہ سے
بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس سلسلہ میں پارٹی فیصلے اور دوستوں کی
آراء کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔ دوستوں
کی بڑی تعداد انہیں تونسہ سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مشورہ دے رہے ہیں۔ جن کا
احترام کیا جائے گا اور اگر مسلم لیگ ن نے انہیں ٹکٹ دی تو وہ این اے 183 سے
الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے۔ تونسہ ان کا پرانا حلقہ ہے۔ انہوں نے یہاں کے لوگوں
کی بہت خدمت کی ہے۔ یہاں کے اہم منصوبوں پر ان کے بورڈ آویزاں ہیں۔ یہ اور بات ہے
کہ گذشتہ دور میں ان کے نام کی تختیاں ہٹا کر اپنے نام لکھ دیئے گئے۔ مگر وہ جان
لیں کہ عوام سب جانتی ہے اسے گمراہ نہیں کیا
جا سکتا۔ جس طرح پاکستان کے ہر بڑے چھوٹے منصوبے پر میاں نواز شریف کی مہر لگی
ہوئی ہے اسی طرح تونسہ کے ہر چھوٹے بڑے منصوبے کے پیچھے ان کی کاوش اور محنت
کارفرما ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نواز
اور زرداری نے پاکستانی قوم کو پسماندہ رکھا- مولانا سراج الحق
0 تبصرے