غلام شبیرجروار کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات، لیہ تونسہ پل منصوبے کی جلد تکمیل کی یقین دہانی

غلام شبیرجروار کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات، لیہ تونسہ پل منصوبے کی جلد تکمیل کی یقین دہانی

 

ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ ) نامور سماجی رہنما و معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام شبیر خان جروار کی اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ملاقات، چیئرمین این ایچ اے نے لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ بہت جلد منصوبے کی سائٹ کا دورہ  بھی کروں گا۔ چیئرمین این ایچ اے کی غلام شبیر خان جروار سے گفتگو

 

تفصیلات کے مطابق لیہ تونسہ پل منصوبہ ایکشن گروپ کے روح رواں حاجی غلام شبیر خان جروار نے اسلام آباد میں این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ممبر این ایچ اے پنجاب لاہور بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے نے حاجی غلام شبیر خان جروار کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر مواصلات سے بھی ڈسکس کیا ہے۔ وہ بہت جلد لیہ تونسہ پل منصوبہ کی سائٹ کا وزٹ بھی کریں گے۔ انہوں نے ممبر این ایچ اے پنجاب لاہور کو بھی لیہ تونسہ پل منصوبہ کو جلد از جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ یا تو ٹھیکیدار کو موبلائز کریں یا ٹھیکے کو منسوخ  کر کے  نیا ٹھیکیدار موبلائز کریں۔ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

حاجی غلام شبیر خان جروار نے "اردو ورلڈ " کو بتایا کہ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند انتہائی عمدہ اور فرض شناس انسان ہیں۔ وہ لیہ تونسہ پل منصوبے کو لیکر بہت سنجیدہ ہیں  ۔ وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے ہر ممکن راستہ اختیار کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔ لہذا انہیں پورا یقین ہے کہ یہ منصوبہ کم از کم وقت میں اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں:

لیہ تونسہ پل منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف دریا کنارے احتجاج اور جلسہ

لیہ تونسہ پل منصوبہ، حفاظتی بندوں کی تعمیرکے بعد دریا کا کٹاؤ، اہل علاقہ کا احتجاج

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے