ٹک
ٹاک (TikTok) کو روزانہ کروڑوں نوجوان اور دیگر
عمروں کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ایپ ہے۔
ٹک
ٹاک کے فیچرز اور ٹرکس سے ویسے تو ٹک ٹاک
ایپ کو ریگولر استعمال کرنے والے بخوبی جانتے ہیں مگر اس کے کچھ فیچرز اور ٹرکس سے
بہت کم ہی لوگ واقف ہیں۔ یہ ٹرکس ٹک ٹاک ایپ کے استعمال کو شاندار بنا دیتی ہیں۔
ٹک
ٹاک کے خفیہ ٹرکس – Tik Tok Secret Tricks
1۔لانگ ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنا
کسی
بھی ٹک ٹاک ویڈیو کو خاص طور پر لانگ
ویڈیو تیزی سے دیکھنے کا ٹرک بھی ٹک ٹاک ایپ میں موجود ہے ۔ ہو سکتا ہے آپ میں سے
چند یوزر ہی اس ٹرک کو جانتے ہوں ۔ اس ٹرک کو ستعمال کرنے کیلئے بس کرنا اتنا ہے
کہ چلتی ویڈیو کے دوران سکرین کے بائیں جانب اپنی انگلی کو دبا کے رکھنا ہے ۔
2۔ ویڈیو کی رفتار آہستہ کرنا
جس
طرح ویڈیو کی رفتار کو بڑھا کر تیزی سے دیکھا جا سکتا ہے اسی طرح ویڈیو کی رفتار
کو کم بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے آپ نے
اپنی انگلی کو کسی جگہ لانگ پریس کرنا ہے جس سے ایک پاپ اپ مینو سامنے آ جائے گا۔ اس مینو سے سپیڈ کو 50 فیصد تک کم
کیا جا سکتا ہے۔
3۔ سکرین سے مینو آئیکونز ہٹانا
آپ
نے دیکھا ہو گا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے لائک ، کمنٹ،شیئر، فیورٹ یا دیگر مینو
آئیکونز نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ آئیکونز غائب ہو جائیں اور آپ
ویڈیو سے اچھے طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں تو ایسا بھی ممکن ہے۔
آپ
نے بس سکرین پر لانگ پریس کرنا ہے جس سے ایک مینو ظاہر ہو اس میں کلیئر موڈ کا
انتخاب کرنا ہے اس کے بعد یہ بٹن سکرین سے غائب ہو جائیں گے۔
4۔ پکچر ان پکچر موڈ کا انتخاب
دیگر
ایپس کو استعمال کرتے ہوئے اگر آپ ٹک ٹاک کی ویڈیو بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو پکچر ان پکچر موڈ کا استعمال کرتے ہوئے آپ ایسا
بھی کر سکتے ہیں۔ ویڈیو پر اپنی انگلی کو
دبا کر رکھیں اور پاپ اپ مینو میں پکچر ان پکچر موڈ کا انتخاب کریں ٹک ٹک سے باہر آئیں اور اپنی مطلوب ایپ کو
کھولیں اس پر کام کریں اور ساتھ میں ٹک ٹاک ویڈیو سے بھی لطف اندوز ہوں۔
5۔ آٹو سکرول آپشن
ٹک
ٹاک ایک مختصر دورانئے کی ویڈیو ایپ ہے۔ اگرچہ اس پر اب طویل دورانئے کی ویڈیوز
بھی اپلوڈ کی جا سکتی ہیں اور دیکھی بھی جا سکتی ہیں ۔ آپ کو ویڈیوز کو تبدیل کرنے
کیلئے بار بار انگلی اور انگوٹھا چلانا پڑتا ہے مگر اب آٹو سکرول کا آپشن بھی
استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے ایک ویڈیو ختم ہونے کے بعد اگلی ویڈیو خود
بخود سکرول ہو کر اوپن ہو جائے گی ۔ اس آپشن کو استعمال کرنے کیلئے ویڈیو پر اپنی
انگلی کو دبا کر رکھیں ۔ پاپ اپ مینو میں آٹو سکرول کا آپشن آن کریں اور سکون کے
ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں۔
6۔ واچ ہسٹری
اگر
آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اس سے پہلے کونسی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں۔تو اب ایسا بھی
ممکن ہے۔ اپنی واچ ہسٹری دیکھنے کیلئے تھری ڈاٹ مینو میں جائیں وہاں پر سیٹنگز اور
پرائیویسی پر کلک کریں اور پھر وہاں سے ایکٹوٹی سنٹر میں جائیں جہاں آپ کو واچ ہسٹری
کا آپشن نظر آ جائے گا۔
اختتامی الفاظ
ٹک
ٹاک مختصر دورانئے کی ویڈیوز کیلئے سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے۔ اس کے بارے میں
جاننا اور بہتر استعمال کیلئے یہ مضمون آپ کیلئے " اردو ورلڈ" لے کے آئی
ہے۔ اردو ورلڈ اس سے قبل بھی ٹیکنالوجی ، آن لائن ارننگ اور دیگر ٹاپکس پر
معلوماتی مضامین آپ کی خدمت میں پیش کرتی رہتی ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے مضامین
آپ کیلئے لائے جائیں گے۔ اس لئے اردو ورلڈ
کے ساتھ جڑے رہیں۔
0 تبصرے