تونسہ پولیس کی بڑی کارووائی، چرس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ، دو منشیات سمگلر گرفتار

تونسہ پولیس کی بڑی کارووائی، چرس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ، دو منشیات سمگلر گرفتار


تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ ) تھانہ صدر پولیس تونسہ کی بڑی کاروائی، چرس سے بھرا پورا مزدا ٹرک پکڑ لیا۔دو منشیات سمگلر  گرفتار، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے مغربی صوبہ بلوچستان  کے علاقہ پشین سے بڑی مقدار میں  صوبہ پنجاب چرس  سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی  ، گرفتار ملزمان سے 210 کلوگرام ( 5 من 10 کلو) چرس برآمد کر لی گئی ہے۔  چرس  ٹرک کے خفہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

 

ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ارشد حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان  احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر منشیات سمگلروں کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کیلئے  باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔  اسی ٹیم ورک کے نتیجہ میں تھانہ صدر تونسہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پرانڈس ہائی وے  جامکی گیپ کے مقام  پر ان کے ہمراہ  محمد طیب سب انسپکٹر، امان اللہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر، محمد صادق اسسٹنٹ سب انسپکٹر معہ ٹیم نے ایک ٹرک نمبری SEA-913   جو بجانب شمال   تونسہ شریف  سے آگے آرہا تھا کو روک کر تلاشی لی گئی  تو دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔ بڑی مقدار میں اس چرس کا وزن  210 کلوگرام (5 من 10 کلو) ہے۔ ملزمان محمد اکرم ولد نذر محمد قوم بلوچ سکنہ ائیر پورٹ چوک کوئٹہ، کریم اللہ ولد فضل محمد قوم سگزئی پٹھان سکنہ پشین کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

 ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلرز نے بتایا کہ انہوں نے یہ چرس براستہ سخی سرور پنجاب میں سمگل کرنی تھی لیکن فورٹ منرو راستہ بند ہونے کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل سے صوبہ پنجاب داخل ہوئے۔  جہاں سے آگے کئی شہروں میں یہ چرس دینے جا رہے تھے اور گرفتار کر لئے گئے۔

 

 ارشد حسین ایس ایچ او تھانہ صدر  نے  مزید بتایا کہ گرفتار منشیات سمگلرز کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے اور گرفتار ہونے والے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا  کہ  ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین کی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر چکنگ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے۔معاشرے کے ناسور منشیات جیسے مکروہ دھندےمیں ملوث منشیات سمگلر کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا  جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرائم سے پاک معاشرہ اور جرائم پیشہ  عناصرکو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

بٹیروں کی لڑائی پر جواء ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج

قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق 21  سے زائد زخمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے