تونسہ شریف ن لیگ کے بینرپھاڑنے اور سیاہی پھینکنے پر پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف مقدمہ درج

تونسہ شریف ن لیگ کے بینرپھاڑنے اور سیاہی پھینکنے پر پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف مقدمہ درج


تونسہ شریف ( اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک) تونسہ شریف کلمہ چوک پر لگے میاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے خیرمقدمی بینر پھاڑنے اور سیاہی پھینکنے کے الزام میں پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف مقدمہ درج، مقدمہ ن لیگی عہدیدار کی مدعیت میں  3 نامزد اور 8/10 نامعلوم ورکز کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ شریف میں درج کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر کلمہ چوک تونسہ شریف پر  خیرمقدمی بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ جنہیں کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا تھا اور اس پر سیاہی پھینک دی گئی تھی۔ جس کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے ورکرز اور عہدیداروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی کونسل اطہر فدا ہیروی نے پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف کو ملزمان کے خلاف کارووائی کیلئے درخواست دی۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف نے پی ٹی آئی کے کارکنان   3 نامزد  اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 744/23 درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر میں محمد طاہر ولد نامعلوم ، شمس الحق ولد نامعلوم  اور اظہار نقوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر زیر دفعہ 427 / 16MPO  کے تحت درج کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

تونسہ شریف سٹی پولیس کی کارووائی، چور گرفتار، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

تھانہ صدر پولیس کی کارووائی، 4 کروڑ 94 لاکھ روپے ہنڈی کی رقم برآمد 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے