تونسہ شریف سٹی پولیس کی کارووائی، چور گرفتار، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

تونسہ شریف سٹی پولیس کی کارووائی، چور گرفتار، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد


تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ ) پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف  کی کارووائی ،  چوروں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف  کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، شاندار کارووائی کرتے ہوئے  گرفتار ملزمان سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔  ایک اور کاروائی میں سرقہ شدہ  نقد رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر  تھانہ سٹی پولیس تونسہ شریف کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی  پولیس تونسہ غلام محی الدین نے ٹیم کے ہمراہ   موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرکے 3 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے حقیقی مالکان کے سپرد کر دیے ۔

 

ایک اور کاروائی میں مقدمہ نمبر 699/23 میں چوری  ہونے والی رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر کےقانونی کارووائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیے ہیں۔

 

اس موقع پر  ڈی ایس پی سرکل تونسہ شریف محمد عمرفاروق نے کہا کہ عوام  کی جان ومال کی حفاظت  پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے  اور پنجاب پولیس اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہیں ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 محمد عمر فاروق نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شریف  غلام محی الدین کی زیرکمان تھانہ سٹی تونسہ پولیس تونسہ شریف سماج دشمن عناصر کو  کیفر کردار تک پہنچانے  کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں مزید موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے جلد ہی ان سے سرقہ  شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے حقیقی مالکان تک پہنچائی جائیں گی ۔

 

یہ بھی پڑھیں:

تھانہ صدر پولیس کی کارووائی، 4 کروڑ 94 لاکھ روپے ہنڈی کی رقم برآمد

نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے متوالے بالکل تیار اور پر جوش ہیں۔ سردار عبدالحفیظ خان میرانی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے