تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ ) پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف نے فحاشی کے اڈے پر
چھاپہ مار کر 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔
تھانہ سٹی تونسہ شریف پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین کی ہدایت معاشرے سے برائی کے خاتمے
کیلئے قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس تونسہ شریف نے ایس
ایچ او تھانہ سٹی کی سربراہی میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع فحاشی کے اڈے پر
چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر
لیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام حیدر، محمد جلیل، مٹھو گورمانی اور محمد جمشید شامل
ہیں۔
پولیس تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے
مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس نے جسم فروشی کے عوض
لی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ پنجاب
پولیس نے معاشرتی برائیوں کے قلع قمع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے یہ کارووائیاں آنے
والے دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
تونسہ شریف ن لیگ کے بینرپھاڑنے اور سیاہی پھینکنے پر پی ٹی
آئی ورکرز کے خلاف مقدمہ درج
یہ یونہی الزام دینا
تم نے کس سے سیکھا ہے؟ ۔ شاعر –
فاروق شہزاد ملکانی
0 تبصرے