اگر
آپ کے پاس سمارٹ موبائل فون ہے خواہ وہ کوئی مہنگا موبائل فون ہے یا سستا اور اس کی پرفارمنس Slow ہو چکی ہے۔ تو اس Slow
Mobile Phone کی پرفارمنس کو بہتر
بنانے کیلئے ہم آپ کو 10 بہترین طریقے بتائیں گے ۔ جن کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون
کی پرفارمنس کو بہترین بنا سکیں گے۔ یہ
طریقے بالکل آسان ہیں جن پر آپ آسانی کے ساتھ عمل کر سکتے ہیں۔ ہاں البتہ ان ہدایات یا طریقوں پر عمل ضروری ہے
بصورت دیگر موبائل فون کی پرفارمنس متاثر ہو سکتی ہے۔
Slow
Mobile Phone کی پرفارمنس بہتر بنانے کے
10 بہترین طریقے
اگر
آپ کا موبائل سلو ہو چکا ہے۔ بہت سی ایپس بہتر انداز سے کام نہیں کر رہیں یا کھلنے
میں بہت دیر لگا رہی ہیں یا کوئی ایرر دے کر بار بار بند ہو شروع ہو گئی ہیں تو اس
کا واضح مطلب ہے کہ آپ کا موبائل ڈسٹرب ہو
چکا ہے اور اس کی پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے آپ کو کچھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت
ہے۔
Slow
Mobile Phone کی پرفارمنس بہتر بنانے کے
10 بہترین طریقے درج ذیل ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کیجئے اور اپنے موبائل کی
پرفارمنس کو شاندار بنائیے۔
1۔ اینٹی وائرس سافٹ ویئر – Anti Virus Software
سب
سے پہلا قدم جو آپ نے اٹھانا ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے اگر اپنے موبائل میں کوئی اینٹی وائرس سافٹ ویئر – Anti Virus Software انسٹال کر رکھا ہے تو اسے ان انسٹال Un-instal کر دیجئے۔ کیونکہ یہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر – Anti Virus Software موبائل فون کے RAM کو ہر وقت استعمال کرتے رہتے ہیں اور سب سے بڑی
بات یہ کہ ان اینٹی وائرس سافٹ ویئر – Anti Virus Software کا اب کوئی فائدہ بھی نہیں رہا
کیونکہ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ موبائل ہے
تو اینڈرائیڈ سافٹ ویئر میں یہ قابلیت لکھی گئی ہے کہ وہ ہر طرح کے وائرسز سے خود
جنگ کر سکتا ہے اور وہ کسی وائرس کو اپنے پاس بھی پھٹکنے نہیں دیتا اس لئے اینٹی
وائرس سافٹ ویئر – Anti Virus
Software کو Un-Instal کیجئے اور سکھی ہو جایئے۔
2۔ موبائل کو اپڈیٹ کریں
موبائل
کے سلو ہونے کی ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ آپ اپنے اینڈرائیڈ موبائل کو
اپڈیٹ نہیں کرتے۔ آپ کے موبائل پر جواینڈرائید سافٹ ویئر انسٹال ہوتا ہے اس کی وقتاََ فوقتاََ اپڈیٹس آتی رہتی
ہیں۔ جو جیسے ہی کوئی اپ ڈیٹ آئے تو اسے پہلی فرصت میں جا کر اپ ڈیٹ کر دیں۔
اپڈیٹ
کرنے کا اگر طریقہ اگر آپ معلوم نہیں تو اس کا سیدھا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے
موبائل کی Settings میں جائیں
وہاں System اور پھر وہاں سے System Update میں جائیں اور پھر سسٹم کو اپڈیٹ کر لیں۔ ویسے
اس کا نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوتا ہے اور اگر آپ کا دھیان اس نوٹیفیکیشن کی جانب
نہیں گیا تو ہر کچھ عرصہ بعد اس اپڈیٹ کو چیک کر لیا کریں اگر کوئی نئی اپڈیٹ آئی
تو اسے اپدیٹ کر لیا کریں۔
3۔ موبائل کی انٹرنل سٹوریج کو مکمل فل نہ رکھیں
موبائل
فون کے سلو ہونے کی ایک اور وجہ جو ہمیشہ پائی جاتی ہے کہ ہم اپنے موبائل فون کی
سٹوریج کو فل کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے موبائل فون کا سسٹم بھاری ہو جاتا ہے اور اس کی پرفارمنس متاثر ہو
جاتی ہے۔ گوگل جو کہ اینڈرائیڈ سسٹم کو بناتی ہے وہ بھی یہ ریکمنڈ کرتی ہے کہ اپنے
موبائل کی سٹوریج کو کم از کم 10٪ تک
بالکل فری رکھیں اگر سٹوریج زیادہ بھر گئی ہے تو اپنی فائلز کی چھانٹی کرکے اس کی
سٹوریج کو فری کریں اور 10 ٪ سے زیادہ تک سٹوریج کو فری رکھیں۔
4۔ موبائل فون کو ری سٹارٹ کریں۔
بہت
سے دوست اپنے موبائل کو آن کرنے کے بعد لمبے عرصے تک آن ہی رکھتے ہیں ۔ جس کے باعث
موبائل فون کا سسٹم مسلسل استعمال کے باعث مصروف ہوتا جاتا ہے۔ بہت سی ایپس
استعمال کے بعد بیک گراؤنڈ ورکنگ کرتی رہتی ہیں۔ ریم اور پروسیسر بھی مسلسل ورکنگ
میں رہنے کے باعث اپنے کام کرنے کی کیپسٹی کم کر کر لیتے ہیں یا کھو دیتے ہیں
۔دوسرے الفاظ میں اگر میں یہ کہوں کہ موبائل سسٹم کو بھی مسلسل کام کے بعد کچھ نہ
کچھ ریسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے
اپنے موبائل کو کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور ری سٹارٹ کر لیا کریں یا کچھ دیر
بند رکھنے کے بعد آن کر کر لیا کریں تو موبائل فون کا سسٹم فریش ہو جاتا ہے اور
دوبارہ سے اپنے کام میں اچھی پرفارمنس دکھانے لگ جاتا ہے۔
5۔ ایپس ہمیشہ مصدقہ ایپ سٹور سے انسٹال کریں
موبائل
فون میں کبھی بھی اگر کوئی ایپ انسٹال کرنی ہو تو ہمیشہ گوگل ایپ سٹور کا استعمال
کریں کبھی بھی غیرمعروف سورس سے ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی
غیر مصدقہ سورس سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے مختلف وائرس یا بگز بھی آنے کا خدشہ ہوتا
ہے جو کہ موبائل کے سسٹم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آپ کے موبائل کو ہیک بھی کر
سکتے ہیں۔ اگرچہ اینڈرائیڈ سسٹم ان وائرس
سے لڑتا ہے مگر اس لڑائی میں سسٹم کا پروسیسر اور ریم بہت زیادہ استعمال
ہوتا ہے اس لئے موبائل فون کی پرفارمنس شدید متاثر ہوتی ہے۔
6۔ ایپس کا کیشے کلیئر کریں
موبائل
فون میں استعمال ہونے والی ایپس کا کیشے Cache ہر کچھ روز بعد ضرور
کلیئر کر دیا کریں۔ خاص طور پر اگر کوئی ایپ آپ کو تنگ کرنا شروع کر دے یعنی اوپن
ہونے کے ساتھ ہی کوئی ایرر دے کر بند ہو جائے تو ایپ سیٹنگ میں جا کر کیشے کلیئر
کریں ۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ اس ایپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور مجموعی طور پر
موبائل فون کی پرفارمنس بھی بہتر ہو جائے گی۔
7۔ میموری کارڈ کا استعمال ترک کر دیں
اگر
آپ اپنے موبائل کی پرفارمنس بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل میں میموری کارڈ
کا استعمال ترک کر دیں۔ کیونکہ کسی بھی میموری کارڈ کی ان اور آؤٹ میموری کی سپیڈ
اتنی نہیں ہوتی کہ وہ اینڈرائیڈ موبال کی سپیڈ سے میچ کرے یا اس سے زیادہ ہو۔ ابھی
تک کوئی ایسا میموری کارڈ نہیں بنا جو کسی بھی اچھے اینڈرائیڈ موبائل کی سپیڈ سے
بہتر سپیڈ رکھتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی میموری کارڈ انسرٹ کیا جاتا ہے تو پھر
موبائل فون کی پرفارمنس سلو ہو جاتی ہے ۔ اس لئے میموری کارڈ استعمال بالکل نہ
کریں۔
8۔ لائٹ ورژن ایپس انسٹال کریں
اگر
آپ کے پاس کم ریم یا چھوٹے پروسیسر والا موبائل ہے تو ایسی ایپس انسٹال نہ کریں جو
زیادہ پروسیسر یا ریم استعمال کرتی ہیں۔ جیسے فیس بل کی جگہ فیس بک لائٹ،
انسٹاگرام کی جگہ انسٹاگرام لائٹ، پب جی کی جگہ پب جی لائٹ ۔ یعنی ہمارا مقصد اپنے
موبائل کی پرفارمنس کو بہتر بنانا ہے اور ساتھ ہی ان ایپس کو استعمال کرنا بھی تو
ان ایپس کے لائٹ ورژن انسٹال کر کے ہم اپنے یہ مقاصد آسانی سے حاسل کر سکتے ہیں۔
9۔ گرمی سے بچائیں
زیادہ
گرمی میں موبائل فون کو پروسیسر زیادہ گرم ہو جاتا ہے جس سے اس موبائل فون کی
پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔ جیسے آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں اچھی خاصی گرمی ہے
اور آپ ٹائم پاس کرنے کیلئے کوئی گیم جیسے پب جی کھیلنا شروع کر دیتے ہیں جس سے موبائل فون کا پروسیسر تیزی سے گرم ہونا
شروع ہو جاتا ہے۔ پھر یوں ہوتا ہے کہ موبائل فون کی پرفارمنس بھی متاثر ہونے لگتی
ہے اس صورت میں ایسا کریں کہ اگر آپ نے بیک کور لگایا ہوا ہے تو جب تک آپ اس گرم
انوارنمنٹ میں رہیں اور ساتھ ہی گیم بھی کھیلنی ہے تو اس کور کو اتاردیں۔ گیم
کھیلنے کے بعد بیک کور دوبارہ لگایا جا سکتا ہے۔
10۔ موبائل کو سادہ رکھیں
اگر
آپ اپنے موبائل کی پرفارمنس بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل کو ہمیشہ سادہ
رکھیں۔ کبھی بھی رنگ برنگے لانچرز اور اینی میٹڈ گرافکس کو وال پیپرز کے طور پر
استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ موبائل فون کا پنا لانچر بہترین ہوتا ہے ۔ موبائل کی سکرین
کو رنگ برنگا کرنے اور خوبصورت دکھانے کے چکر میں کوئی دیگر لانچر انسٹال نہ
کریں۔ اسی طرح Always On Screen کا آپشن بھی استعمال نہ کریں ۔ اس سے ایک تو
بیٹری ٹائم بہت کم ہو جائے گا دوسرے موبائل سکرین ہمیشہ آن ہونے کے باعث ایپس بھی
ہر وقت آن رہیں گی جس کے باعث موبائل کی پرفارمنس بھی متاثر ہو گی۔
اختتامی جملے
امید
ہے آپ کو ہمارا یہ مضمون Slow
Mobile Phone کی پرفارمنس بہتر بنانے کے
10 بہترین طریقے اچھا لگا ہو گا۔ اس سے آپ
کو اپنے موبائل کی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد بھی ملی ہو گی۔ " اردو ورلڈ
" کی کوشش ہے کہ اپنے قارئین کیلئے اچھی اچھی اور مفید معلومات پر مبنی
تحریریں شائع کی جائیں تاکہ قارئیں اپنے مسائل کو خود ہی یہ تحریریں پڑھ کر حل کر
سکیں۔ تو ہمیشہ اردو ورلڈ کا وزٹ کرتے رہیں۔
0 تبصرے