تھانہ صدر پولیس کی کارووائی، 4 کروڑ 94 لاکھ روپے ہنڈی کی رقم برآمد

تھانہ صدر پولیس کی کارووائی، 4 کروڑ 94 لاکھ روپے ہنڈی کی رقم برآمد

 

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ اردو ورلڈ ) تھانہ صدر پولیس ڈیرہ غازیخان  کی کارووائی،  4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی کرنسی  برائے ہنڈی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ 2 ملزمان گرفتار،  قانونی کارووائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان  محمد یونس نے  میڈیا نمائندگان کو  بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے اے ایس پی سرکل سٹی رحمت اللہ خان کی سپرویژن میں کارووائی کرتے ہوئے تونسہ بائی پاس  ڈیرہ غازیخان پر ہنڈی کی رقم 4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ایک مشکوک کار رجسٹریشن نمبر BRV/422 کرولا جو ملتان روڈ سے تونسہ بائی پاس آ رہی تھی   روک کر کار میں موجود اشخاص اور کار  کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی لینے  پر کار میں چھپائی گئی  نقد رقم تقریباً 4 کروڑ 94 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔  ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمان یہ ہنڈی کی رقم شاہصدر دین ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہے تھے۔  جس پر ملزمان جن کے نام وپتہ زاہد علی ولد لیاقت علی سکنہ شاہصدر دین،  طارق مسعود ولد فضل حسین سکنہ شاہصدر دین ڈیرہ غازیخان ہے کو گرفتار کر کے ملزمان سے 4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی۔ بعد ازاں ملزمان کو  ایف آئی اے کے حوالے کر کے پولیس نے مزید اپنی قانونی کاروائی شروع کر دی  ہے۔

 

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان  احمد محی الدین نے کہا کہ اتنی بڑی  رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس کی بہت بڑی کاروائی ہے۔  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔  جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی سمگلنگ کو ناکام بنایا جائے  گا اور جو نقد رقم سمگلنگ کر رہے ہیں اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارووائی  عمل میں لائی  جا رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے متوالے بالکل تیار اور پر جوش ہیں۔ سردار عبدالحفیظ خان میرانی

لیہ تونسہ پل منصوبے کی تکمیل میں اہم پیش رفت  کی حقیقت

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے