پنجاب
پولیس نے نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کیلئے اس سلوگن " آئیں پولیس کے
سویلین عملے کا حصہ بنیں " کا استعمال کیا گیا ہے۔ نوکریوں کیلئے اشتہار اہم
قومی اخبارات میں شائع ہو چکاہے۔ آپ اس
خبر کے ساتھ بھی اشتہاردیکھ سکتے ہیں۔
پنجاب پولیس میں نوکریاں
پنجاب
پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنز میں سویلین عملے کی تعیناتی کیلئے تمام اضلاع میں
سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (SSA)
اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ ( PSA) کی آسامیوں پر متعلقہ اضلاع کا
ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔
اہلیت برائے امیدواران
امیدواروں
کا درج ذیل معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
اہلیت |
برائے سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ (SSA) |
برائے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ(PSA) |
عمر |
18
تا 25 سال ( مرد ، عورت خواجہ سرا) تاہم عمر میں رعایت پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق دی
جائے گی۔ |
18
تا 25 سال ( مرد ، عورت خواجہ سرا) تاہم عمر میں رعایت پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق دی
جائے گی۔ |
سکونت |
امیدوار کا متعلقہ ضلع سے تعلق ہونا (ڈومیسائل رکھنا) اور
شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے |
امیدوار کا متعلقہ ضلع سے تعلق ہونا (ڈومیسائل رکھنا) اور
شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے |
تعلیم و تجربہ |
منظورشدہ بورڈ سے کمپیوٹرسائنسز میں انٹرمیڈیٹ (ICS) اور 3 سالہ تجربہ |
منظورشدہ بورڈ سے کمپیوٹرسائنسز میں انٹرمیڈیٹ (ICS) اورکسی منظور شدہ ادارے سے ایم
ایس آفس (MS Office)
سرٹیفیکیٹ بمعہ ٹائپنگ سپیڈ انگلش 35 WPM اور اردو میں 25WPM
ہونی چاہئے |
ہدایات برائے امیدواران
1۔ اپلائی کیسے کریں؟
درخواست
دینے کے خواہشمند امیدواران درخواست فارم پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن
لوڈ کر سکتے ہیں۔ تصدیق شدہ تعلیمی اسنادکے ہمراہ فارم پر کر کے متعلقہ ضلع کی
پولیس لائن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
2۔ انٹری فیس
درخواست
کے ساتھ 2000روپے انٹری فیس بھی جمع کروانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر درخواست پر غور
نہیں کیا جائے گا۔
3۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
درخوستیں
28 اکتوبر 2023 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروائی جانے
والے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
نوٹ
: کوٹے ، سیٹوں اور مزید تفصیلات
کیلئے اشتہار ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہائر
ایجوکیشن کمیشن بلوچستان میرٹ کھوہ کھاتے، من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ حاجی
محمد ظریف گجر
تونسہ پولیس کی بڑی کارووائی، چرس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ، دو منشیات سمگلر گرفتار
0 تبصرے