ڈیرہ
غازی خان ( نمائندہ اردو ورلڈ ) سردار اکرم خان ملغانی پیپلز پارٹی کو پیارے
ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ سردار اکرم خان
ملغانی پی پی 285 تونسہ 2 سے پاکستان
پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق چیف آف نوتک سردار اکرم خان ملغانی سابق وائس چیرمین ضلع کونسل و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی، سردار اعظم خان ملغانی
سابق چیرمین یو سی سوکڑ، سردار حماد خان ملغانی جنرل سیکرٹری تونسہ بارکی کھوسہ ہاؤس
ڈی جی خان آمد ، سابق
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سے
ملاقات کی اور انہوں
نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا۔
اس
موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر بہرام خان بزدار ، علی مراد کھتران ضلعی جنرل سیکرٹری ، تحصیل صدر حافظ فاروق چنگوانی، آفتاب خان ٹھنگانی تحصیل جنرل سیکرٹری ، تحصیل صدر پی پی پی تونسہ خواجہ عاقب حسین ، رانا محمد اکبر سٹی صدرپی پی پی، بابا نیاز احمد بزدار سٹی صدر پی پی پی تونسہ و ضلع وتحصیل کے عہدیداروں اور معززین موجود تھے۔
شمولیت
کی تقریب سے سردار دوست محمد خان کھوسہ نے
سردار اکرم خان ملغانی و دیگر دوستوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی اور انکا شکریہ ادا کیا ۔
سردار دوست محمد خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا
کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز نے ملک کے لیے
اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ انشااللہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
خواجہ
مدثر محمود تونسوی کی ریتڑہ میں پہلی دھماکے دار انٹری
غریبو
فیم شاہد انور نے اپنی ایپ متعارف کرادی- Shahid
University App
0 تبصرے