پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے کاغذات اور نئی ارجنٹ فیس کی تفصیلات

پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے کاغذات اور نئی ارجنٹ فیس کی تفصیلات


پاکستانی شہری اگر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پاسپورٹ بنوانا ضروری ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے کونسے کاغذات کی ضرورت پڑتی ہے ۔ پاسپورٹ بنوانے کیلئے کیسے اپلائی کرتے ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے ارجنٹ فیس میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس کے بعد اب یہ فیس کتنی ہو گئی ہے۔

 

پاکستان کی وزارت خارجہ کے زیرنگرانی کام کرنے والا ادارہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

 

پاکستان کا ہر شہری جو بیرون ملک سفر کرنا چاہتا ہے  ، یہ سفر حج و عمرہ کیلئے بھی ہو سکتا ہے اور تعلیمی یا روزگار کے مقاصد یا سیاحت کیلئے بھی ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہر شہری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بنوانے کا اہل ہے۔

 

پاسپورٹ بنوانے کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ

پاکستانی کا کوئی بھی بالغ شہری( 18 سال یا اس سے زائد عمر)پہلی بار  پاسپورٹ  بنوانے کیلئے اپنی قریبی پاسپورٹ آفس ضروری کاغذات کے ہمراہ جا کر اپلائی کر سکتا ہے۔

 

پاسپورٹ بنوانے کیلئے ضروری کاغذات

پاسپورٹ  بنوانے کیلئے درج ذیل کاغذات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے پاسپورٹ آفس جانے سے پہلے ان کاغذات کی موجودگی ضروری بنائیں تاکہ دفتر پہنچنے کے بعد کوئی پریشانی آڑے نہ آئے۔

 

  اوریجنل شناختی کارڈ  NIC/NICOP  اور فوٹو کاپی

2۔ پچھلا پاسپورٹ اور فوٹو کاپی ( اگر پہلے بنا ہوا ہے)

  اگر آپ کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہیں تو اس ادارے سے حاصل کردہ نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ (NOC)

4۔ اگر آپ دہری شہریت کے حامل ہیں تو غیرملکی پاسپورٹ اور اسی فوٹو کاپی

5۔ پہلا پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں گمشدگی کی پولیس رپورٹ اور پاسپورٹ نمبر

  پاسپورٹ فیس کی ادائیکی کی اصل بنک رسید  یا آن لائن ادائیگی کی صورت میں ادائیگی کا ثبوت

 

پاسپورٹ  فیس کی تازہ  تفصیل

پاسپورٹ کے حصول کیلئے اکتوبر 2023 میں فیسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کے مطابق 36 پیجز، 72 پیجز اور 100 پیجز  کے پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کی فیسیں بالترتیب  6000 روپے، 10000 روپے اور 13000 روپے لاگو ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ کینال کی بحالی ، پریس کلب ٹبی قیصرانی و ریتڑہ میں سیمینار کا انعقاد

ٹک ٹاک کے خفیہ ٹرکس – Tik Tok Secret Tricks

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے