تونسہ
شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ ) قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے
استقبال کیلئے تونسہ سے قافلہ تیار ہے۔ حتمی شیڈول سے دوستوں کو جلد آگاہ کر دیا
جائے گا۔ مسلم لیگ ن تونسہ کے رہنما مالک اشتر کلاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سردار میر بادشاہ قیصرانی اور خواجہ نظام
المحمود کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال
کیلئے تیار ہے۔ یہ قافلہ 21 اکتوبر کو روانہ ہو گا۔ کارکنوں کو مکمل شیڈول سے جلد
آگاہ کر دیا جائے گا۔
مالک
اشتر کلاچی نے مزید بتایا کہ پروگرام کو
حتمی شکل دینے کیلئے ہفتے کے روز خواجہ نظام المحمود اور سردار میر بادشاہ کی
قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں روانگی کے پروگرام کو حتمی شکل دی
جائے گی کہ کس وقت اور کس طرح روانگی ہو گی۔ اس فیصلے کے بعد کارکنوں کو آگاہ کر
دیا جائے گا۔
انہوں
نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے بارے میں جو شکوک و شبہات پھیلائے جا رہے
ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ۔ کارکن اس پر کان نہ دھریں۔ میاں نواز شریف کا واپس
آنا اب نوشتہ ء دیوار ہے۔ میاں نواز شریف
نہ صرف واپس آئیں گے بلکہ اپنا چھینا گیا اقتدار بھی واپس لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
چشمہ
کینال پھر ٹوٹ گئی، کیا سرکاری اداروں کے سربراہان نے کالی عینکیں پہن رکھی ہیں؟
0 تبصرے