لائیو کر کٹ میچ دیکھو اور پیسے کماؤ – Live World Cup 2023

لائیو کر کٹ میچ دیکھو اور پیسے کماؤ – Live World Cup 2023

 

 لائیو کر کٹ میچ دیکھو اور پیسے کماؤ – Live World Cup 2023

 

آجکل کر کٹ فیور زوروں پر ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے میچز دیکھنے کیلئے کرکٹ کے شائقین اپنے تمام اور مصروفیت چھوڑ کر ٹی وی کے آگے براجمان ہو جاتے ہیں۔ اگر کہیں کسی ضروری کام سے جانا پڑے تو بہت برا لگتا ہے۔ لیکن اب ایک ایسی ایپ آئی ہے جو ہمیں لائیو ورلڈ کپ 2023 – Live World Cup 2023   کے میچز دکھائے گی۔ جس کی مدد سے کرکٹ کے شائقین  چلتے پھرتے اپنے موبائل پر کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔  میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اور زبردست موقع جو انہوں نے اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے وہ ہے میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ ریوارڈز تقسیم کرنے کاہے یعنی اس ایپ کے صارفین جو اس پر میچ اور ویڈیوز دیکھیں گے انہیں یہ ایپ ایواڈز بھی دے گی۔ لائیو کرکٹ میچ دیکھو اور پیسے کماؤ کا سلوگن اس لئے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔

 

تو اب آتے ہیں اس ایپ کی جانب  کی وہ کونسی ایپ ہے جو میچ بھی دکھائے اور ریوارڈز بھی دے گی۔ اس ایپ کا نام ہے  مائیکو  (myco – ICC World Cup 2023 ) ۔  myco App گوگل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔

 

myco کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

myco – ICC World Cup 2023 گوگل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گوگل ایپ سٹور پر جائیں سرچ بار میں myco   لکھیں ۔  سب سے پہلے یا  اس نام myco – ICC World Cup 2023 کے ساتھ سامنے آنے والی ایپ جو کہ MContent  کی ڈیزائن کی گئی ہے اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

myco  کو کیسے استعمال کریں ؟

myco – ICC World Cup 2023 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اوپن کریں۔ اس پر اکاؤنٹ بنائیں۔

 myco – ICC World Cup 2023 پر اکاؤنٹ بنانا بہت آسان ہے۔ چند آسان سٹیپ لیں  اور انہیں فل کر کے اکاؤنٹ بنا لیں ۔ یہ آسان سٹیپ یہ ہیں پہلانام، آخری نام ، یوزر نیم، ای میل ایڈریس، پاسورڈ، کنفرم پاسورڈ کے بعد شرائط و ضوابط سے رضامندی کیلئے چیک مارک کریں گے اور رجسٹر ناؤ پر کلک کر دیں  گے یوں آپ کا اکاؤنٹ ای میل ویریفیکیشن کے بعد بن جائے گا۔  اسی طرح آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی سائن اپ کیا جا سکتا ہے۔

 

myco  سے پیسے کیسے کمائیں؟

myco – ICC World Cup 2023 سے پیسے کمانے کیلئے آپ کو مینیو بار میں موجود آپشن Earn  پر جانا پڑے گا۔ اس آپشن پر کلک  کریں اور ریوارڈز جیتے کے تمام آپشنز اور شرائط توجہ کے ساتھ پڑھ لیں۔ پھر دیئے گئے ان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے ایوارڈز جیتنا شروع کر دیں۔

 

myco  سے ریوارڈز کیسے موصول ہوں گے؟

myco – ICC World Cup 2023 سے کمائے گئے ریوارڈز آپ اپنے سم والٹ پر حاصل کر سکتےہیں۔ ایزی پیسہ ، جاز کیش پر بھی وصول کر سکتے ہیں۔

 

اختتامی جملے

myco – ICC World Cup 2023 ایک اچھی ایپ ہے ۔ اسے آپ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آسانی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں اور ریوارڈز بھی جیت سکتے ہیں۔ لیکن میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ کا پہلا شوق میچ دیکھنا ہے تو ضرور جائیں اور میچ دیکھیں کیونکہ میچ تو دیکھنا ہی ہے myco  سے دیکھیں یا کہیں اور سے ، اگر آپ کا  مقصد صرف پیسے کمانا ہے  اور کرکٹ میچ دیکھنے سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں تو پھر اس ایپ کا استعمال صرف پیسے کمانے کیلئے لاحاصل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے اگر صرف تفریح لینا ہے اور چانس پر ہے کہ کوئی ایوارڈ بھی مل جائے تو یہ ایپ بری نہیں اور اگر مقصد صرف رزق کمانا ہے تو پھر اپنا  کام جاری رکھیں۔ کوئی ہنر سیکھیں چاہے وہ آن لائن ہو یا فزیکل اس کے متبادل کوئی بھی ایپ نہیں ہو سکتی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

Slow Mobile Phone  کی پرفارمنس بہتر بنانے کے 10 بہترین طریقے

10 Best Android Apps – موبائل کی 10 بہترین ایپس

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے