کاشتکاروں کی سہولت اور معلومات کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

کاشتکاروں کی سہولت اور معلومات کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی گئی


LIMS  نے کاشتکاروں کی سہولت اور معلومات کیلئے اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔ یہ ویب سائٹ کاشتکاروں کیلئے معلومات اور سہولیات کا خزانہ ثابت ہو گی جس سے کاشتکار فائدہ اٹھا کر اپنی پروڈکٹس کو جدت سے سنوارنے کے قابل ہو سکیں گے۔

 

لمز ( Land Information and Management System )  کے مطابق ان کی   ویب سائٹ limspakistan.com  پر کسان بر وقت اپنی زمین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی مدد سے وہ اپنی کاشت ، کھاد ، بیج، اسپرے اور پانی کے  مناسب  استعمال کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ جس سے کسان کو اس مد میں بچت حاصل ہو گی اسی طرح ان کے صحیح مقدار میں استعمال پر فصل بھی شاندار ہو گی۔

 

لمز پاکستان ڈاٹ کام کسانوں کو اپنے مینو ایڈوائزری سروس، کراپ مانیٹرنگ ایگریکلچر، سٹارٹ کراپ مانیٹرنگ کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔  جن کے استعمال سے کاشتکاربہت فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور کاشت کے ذرائع اور طریقہء کار میں جدت اور منفعت لا سکتے ہیں۔

 

لمز نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ربیع کی فصل کیلئے بھی اس ویب سائٹ سے فائدہ اٹھائیں۔  کاشتکاروں کو اس ویب سائٹ پر سہولیات اور معلومات مفت فراہم کی جائیں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

امیروں کے قبرستان میں غریب عوام مگر مچھوں کے حوالے

10 Best Android Apps – موبائل کی 10 بہترین ایپس 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے