قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق 21 سے زائد زخمی

قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق 21  سے زائد زخمی


ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ اردو ورلڈ  ) قاتل روڈ کے نام سے مشہور انڈس ہائی وے پر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق کوٹ چھٹہ کے نزدیک انڈس ہائی وے پر الفرید ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار بس رکشہ سے ٹکرا کر  الٹ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں اور ہلاک شدگان کو ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ آ رہی تھیں کہ اڈا  نور والا کوٹ چھٹہ  کے نزدیک رکشہ سے ٹکرا کر  ایک بس الٹ گئی اور   رکشہ بھی  بری طرح سے متاثر ہوا ۔ جاں بحق اور زخمیوں میں رکشہ کی سواریاں بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ معصوم بچہ، 2 خواتین اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔

 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر احمد کمال کے مطابق  اس حادثہ میں 21 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔  10 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔  احمد کمال کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے مگر اس دعوے کی ابھی تک کسی ذمہ دار ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

یہ بھی پڑھیں:

تونسہ میں اساتذہ پر درج مقدمہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ عزیز اللہ قیصرانی

سرداراکرم خان ملغانی کی پی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ درست یا غلط

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے