ٹبی
قیصرانی ( نمائندہ اردو ورلڈ) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ
این اے 183 تونسہ شریف خواجہ مدثر محمود تونسوی کی
سردار عمر خان گورمانی اور سردار خان گورمانی کی دعوت پر لتڑی جنوبی آمد، سردار عمر
خان گورمانی اور سردار خان گورمانی و دیگر نے خواجہ مدثر محمود اور ساتھیوں کا استقبال کیا۔
اس سیاسی پروگرام میں سردار عمر خان گورمانی اور سردار
خان گورمانی کے ہمراہ محمد ظریف ساجد، ابراہیم
خان گورمانی، استاد قیوم خان گورمانی، امان
اللہ خان گورمانی، احسان اللہ خان گورمانی،
نوید قادر گورمانی، عبدالصمد گورمانی، زوار
خان گورمانی، عمر اسلم خان گورمانی، محب خان گورمانی، واثق گورمانی، محمد شعیب میرانی
سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شریک تھے۔
اس موقع پر سردار خان گورمانی
نے اپنے ساتھیوں سمیت خواجہ مدثر محمود تونسوی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ملک سجاد سانگھی، عطااللہ ریٹائرڈ صوبیدار میجر ، مرید کاظم اور کاشف
ندیم منگلا بھی خواجہ مدثر محمود تونسوی
کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اپنی گفتگو
میں خواجہ مدثر محمود تونسوی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں وہ حلقہ این اے 183
سے انتخاب میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ ان کے دوست اور اہل علاقہ
ان کی بھرپور انداز سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے علاقے کی تقدیر بدلنے کا
بیڑا اٹھایا ہے۔ وہ یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ یہ مسائل حل کر کے
چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
پنجاب پولیس میں نوکریاں
– آئیں پولیس کے سویلین عملے کا حصہ بنیں
0 تبصرے