میانوالی ( نمائندہ اردو ورلڈ
) بٹیروں کی لڑائی پر جواء، 6 جواری گرفتار، 5 بٹیر، 18 ہزار سے زائد رقم، 3 موبائل
فونز برآمد، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او
میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرپولیس تھانہ موسیٰ خیل نے سماج دشمن عناصر
کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر اسد اقبال کی سربراہی
میں انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر چھاپہ مار
کر 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار جواریوں میں محمد اکبر،
ولایت خان، سلیم اللہ، فتح خان، محمد طارق اور ولایت محمد شامل ہیں۔ جبکہ علی اکبر،
محمد اقبال و 3/4 نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے
ہیں۔ گرفتار جواریوں سے داؤ پر لگی رقم
18250 روپے، 05 عدد بٹیر، 03 عدد موبائل فونز قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ہیں۔
گرفتارملزمان کے خلاف قمار
بازی ایکٹ اور انسداد بے رحمی جانوراں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع
کر دی گئی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ
خان نے اس کاروائی پر پولیس تھانہ موسیٰ خیل کے ایس ایچ او انسپکٹر اسد اقبال اور ان
کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر
بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق 21
سے زائد زخمی
تونسہ میں اساتذہ پر درج مقدمہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ عزیز اللہ قیصرانی
0 تبصرے