ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والا گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل

ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والا گینگ گرفتار


لیہ (نمائندہ اردو ورلڈ ) تھانہ فتح پو ر پولیس کی بڑی کاروائی،ہنی ٹریپ کی طرز پر شہریوں کو اغواء کرنے والے  گینگ کو  گرفتار  کر لیا گیا۔  ملزمان کال پر اپنے شکار کو پھنسا کر گھر بلا کر برہنہ کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔پولیس ترجمان کی میڈیا  سے گفتگو

 

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ فتح پور نے کارووائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کی طرز پر شہریوں کو پھنسا کر اغوا کرنے  اور پھر بھتہ وصول کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ملزمان لڑکیوں کے ذریعے امیر نوجوانوں کو جال میں پھنسا کر بھاری بھتہ وصول کرتے تھے۔

 

ملزمان نے عرفان کو گھر بلا کر کھیت میں لے جا کر برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے  15 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ ملزمان نے عرفان نامی شخص کو بلیک میل کرنے کے لئے زبردستی زنا حرام کرنے پر بھی مجبور کیا۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان مشتاق، کاشف شہزاد،نسیم بی بی اور رضیہ بی بی کا تعلق چک 221 ٹی ڈی اے سے ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سےتاوان میں  وصول کی گئی  11 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ہے۔  گینگ میں مزید افراد کے شامل ہونے کا بھی  انکشاف ہوا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کیلئے کاغذات اور نئی ارجنٹ فیس کی تفصیلات

ٹک ٹاک کے خفیہ ٹرکس – Tik Tok Secret Tricks

  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے