کوئٹہ
( اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر
ایجو کیشن کمیشن کالجز بلوچستان کوئٹہ میرٹ
کو کھو کھاتے ڈالا جا رہا ہے۔ ڈرائیوروں
کی بھرتیاں میرٹ کے برعکس من پسند افراد
کو نوازا جا رہا ہے۔بھرتیوں کی آڑ میں کرپشن کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ
حکومتی عہدیداروں سے ازخودنوٹس لینے کی
اپیل ہے۔ حاجی محمد ظریف گجر
کوئٹہ
کی سیاسی وسماجی رہنماءحاجی محمد ظریف
گجر نے کہاکہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کالجز بلوچستان کوئٹہ کے ڈرائیوروں کے پوسٹوں
پرمیرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اوربھرتیوں کی آڑ میں کرپشن کا بڑا منصوبہ بنا
لیا گیا ہے۔ڈرائیوروں کی بھرتیوں میں میرٹ
کے برعکس من پسند افراد سے نذرانہ لیکر نوازا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ایچ ای سی نے
مختلف کالجوں میں ڈیلی وجز پر چھ سات سال سے کام کرنے والے ڈرائیوروں کو میرٹ کے نام پر نکال باہر کیا ہے اور خاص لوگوں کو میرٹ لسٹ میں ڈال کر بھرتی کیا ہے۔ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے
ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ حتیٰ کہ انہوں نے ایسے لوگوں کو بھی ڈرائیور بھرتی کر لیا ہے جن کو بس چلانا بھی
نہیں آتی ہے۔ ڈرائیور کی سیٹوں پر بھرتی
ہونے والے ان افراد کو ابھی بطور کینڈیکٹر
رکھا ہوا ہے تاکہ بس چلانا سیکھ جائیں۔ یہ ناانصافی نہیں تو کیا ہے ۔
حاجی
محمد ظریف گجر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے
کہ ڈرائیوروں کی سیٹوں پرکنٹریکٹ پرکام کرنے والوں کو مستقل بھرتی کیاجائے کیونکہ
وہ محکمہ کو چھ سات سال سے خدمت کر رہے ہیں۔ انہیں نکال کر دوسرے لوگوں کو بھرتی
کرنا ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جناب چیف جسٹس پاکستان،چیف
جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ از خود نوٹس لے کر نئی بھرتیوں سے پہلے
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ایکشن لیں ۔
حاجی
محمد ظریف گجر نے ان خیالات اظہار ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چیف جسٹس
آف پاکستان ، نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سےبھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیکر ان ڈرائیوروں کو انصاف دلائیں ۔
کیونکہ سالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ڈرائیورں کا نام میرٹ لسٹ سے کیوں
نکالا گیاہے حق تو ان کا بنتا ہے جو پہلے
سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہےہیں ۔کنٹریکٹ پرکام کرنے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے
لئے جلد احکامات جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کئی کئی سالوں سے بلوچستان بھر میں
متعدد کالجز میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا کیابنے گا حکومت کو چاہے
نئی آسامیوں پر اشتہار جاری کرنے سے قبل سب سے پہلے کنڑیکٹ پر بھرتی ہونے والے
ملازمین کے مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
تونسہ پولیس کی بڑی کارووائی،
چرس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ، دو منشیات سمگلر گرفتار
قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر
بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق 21
سے زائد زخمی
0 تبصرے