ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا گیا، ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے افتتاح کیا

ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا گیا، ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے افتتاح کیا

 

ریتڑہ ( نمائندہ اردو ورلڈ ) بنیادی مرکز صحت ریتڑہ میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا گیا۔  ہفتہ صحت کا افتتاح پروگرام ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے کیا۔ ڈاکٹر تحسین احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ،  ڈاکٹر شعیب اختر میانہ ڈی ڈی ایچ او تونسہ شریف،  فہیم نواز فیلڈ پروگرام آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔  

 

ڈاکٹر شذرہ فیض وومن میڈیکل آفیسر بنیادی مرکز صحت ریتڑہ ،  ربنواز ملکانی یو سی ایم او نے اس موقع پر ہفتہ صحت کے بارے میں بریفننگ دی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔

 

ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی پروگرام ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ  نے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں تسلی بخش قرار دیا اور اعلیٰ انتظامات کرنے پر بنیادی مرکز صحت ریتڑہ کے عملے کی تعریف کی ۔

 

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ  کیئرپنجاب علی جان کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ صحت منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔  ہفتہ صحت 23 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک منایا جائے گا۔ ہفتہ صحت میں ہیموگلوبن، شوگر ، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ، آیچ آئی وی اور ملیریا کے ٹیسٹ بالکل فری ہوں گے۔  اسی طرح پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی کی سکریننگ، حاملہ خواتین کا چیک اپ اور الٹراساؤنڈ  بھی فری کئے جائیں گے۔ مزید براں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔  لہذا اہل علاقہ اس ہفتہ صحت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے مزید کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں یہ ہفتہ صحت ٹی ایچ کیو تونسہ شریف، ٹی ایچ کیو کوٹ چھٹہ، دیہی مراکز صحت وہوا، ٹبی قیصرانی، شادن لنڈ، کالا، بارتھی، شاہ صدر دین، سرور والی، چوٹی زیریں، قادر آباد  جبکہ بی ایچ یوز مانہ احمدانی ، چھابڑی زیریں اور آپ کے ریتڑہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

ڈاکٹر شذرا فیض  وومن میڈیکل افیسر بنیادی مرکز صحت ریتڑہ اور ربنواز ملکانی یو سی ایم او نے میڈیا نمائندگان کو بتایا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا ہفتہ صحت منانے کا اقدام انتہائی شاندر ہے۔ اہل علاقہ کو بہترین اور صحت کی مہنگی  سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔  ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی پروگرام ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ نے ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں اب بھی وہ اس ہفتہ صحت کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

 

اس موقع پر مفتی غلام مصطفیٰ میرانی ، حاجی قادر بخش ملکانی، منیر احمد ممبر و دیگر اہل علاقہ نے ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کی اہل علاقہ کیلئے خدمات کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریتڑہ و گردونواح کے غریب عوام کو بی ایچ یو ریتڑہ جیسی بہترین سہولت فراہم کر کے انہوں نے اہل علاقہ پر احسان کیا ہے۔ اہل علاقہ ان کے اس احسان پر ان کے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ غازیخان گدائی پولیس کا  جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، داد عیش دیتے مردو خواتین گرفتار

یہ یونہی  الزام دینا تم نے  کس سے سیکھا ہے؟ ۔  شاعر –  فاروق شہزاد ملکانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے