حیدر
آباد دکن ( نمائندہ خصوصی اردو ورلڈ ) ڈاکٹر تبسم آراء کی کتاب نگارشات تبسم کی
تقریب رسم اجراء کا انعقاد، شرکاء نے
مصنفہ ڈاکٹر تبسم آراء کو اپنی تصنیف " نگارشات تبسم " کے اجراء پر مبارکباد
پیش کی اور ان کی اس شاندار کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
نگارشات
تبسم کی تقریب رسم اجراء شعبہ اردو
گورنمنٹ سٹی کالج نیا پل حیدر آباد کے زیر اہتمام اے وی ہال گورنمنٹ سٹی کالج میں
منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر نسیم الدین فریس سابق ڈین و سابق صدر شعبہ
اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کی۔ پروفیسر نسیم الدین فریس نے نگارشات
تبسم کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تبسم آراء
خانہ دار خاتون ہوتے ہوئے گھریلو مصروفیات
کے باوجود "نگارشات تبسم " کو
ترتیب دیا۔ میں ڈاکٹر تبسم آراء کو اس تصنیف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مہمان
خصوصی ڈاکٹر نکہت آراء شاہین سابق پرنسپل اردو اورینٹیل کالج حمایت نگر نے اس تصنیف کی تعریف کرتے ہوئے اس
شاندار کالج کے اے وی ہال میں اس کتاب کی رسم اجراء پر مسرت و نیک خواہشات کا
اظہار کیا اور کہا کہ تبسم آراء نے بہت ہی محنت اور کاوش سے نگارشات تبسم کو ترتیب
دیا ہے یہ آسان بات نہیں۔ میں انہیں اس شاندار کاوش پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
ڈاکٹر
اعجاز سلطانہ وائس پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج
نیا پل حیدر آباد نے بھی اس پرمسرت موقع پر اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا
اور نگارشات تبسم کی مصنفہ ڈاکٹر تبسم آراء کو مبارکباد پیش کی۔
مہمان
اعزاز کے طور پر تشریف لائے جناب محمد سیف الرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کل
ہند مجلس تعمیر ملت نے بھی اپنے تبصرے میں کہا کہ آج کل کے اس موبائل فون کے دور
میں کتاب لکھنا تو دور کی بات ہے آجکل کوئی کتاب پڑھنا بھی نہیں چاہتا مگر تبسم
آراء نے کتاب بینی کو زندہ رکھنے کیلئے ایک بہترین کاوش کی ہے جس کیلئے وہ حقیقی
طور پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔
ڈاکٹر
رضوانہ بیگ اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو گورنمنٹ سٹی کالج نے "نگارشات
تبسم" پر پرمغز تفصیلی تبصرہ پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر تبسم آراء اردو ادب کے فروغ کیلئے ہمیشہ آگے آگے رہی ہیں۔ تبسم
آراء کو ان کی کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
نگارشات
تبسم کی رسم اجراء کی تقریب میں کنوینیر کے فرائض ڈاکٹر فہمیدہ بیگم اردو لیکچرر
کالج آف لینگوئجزنے ادا کئے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ابوبکر صدیق عربی
لیکچرر گورنمنٹ سٹی کالج نے انجام دیئے ۔
تقریب
کے اختتام پر مصنفہ "نگارشات تبسم " ڈاکٹر تبسم آراء اردو لیکچرر کالج
آف لینگوئجز نے ہدیہء تشکر پیش کیا اور اس ادبی محفل کا اختتام عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جنگ
آزادی میں خواتین کا حصہ، تحریر: ڈاکٹر تبسم
آراء
یہ تو
آغاز ہے ، جوتجھے انجام سفر لگتا ہے۔۔۔شاعر: فاروق شہزاد ملکانی
0 تبصرے