ڈیرہ غازیخان گدائی پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، داد عیش دیتے مردو خواتین گرفتار

ڈیرہ غازیخان گدائی پولیس کا  جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، داد عیش دیتے مردو خواتین گرفتار


ڈیرہ غازی خان( نمائندہ اردو ورلڈ ) تھانہ گدائی پولیس ڈیرہ غازیخان  نے جسم فروشی کے  اڈے پر چھاپہ مار کر داد عیش دیتے مرد  و خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان نے  مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ  خان ہوٹل نزد پل پیارے والی پرایک ہوٹل میں  فحاشی کا دھندہ کیا جا رہا ہے اگر بروقت کارووائی کی جائے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔   جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ ملکانی کی سربراہی میں  پولیس پارٹی فحاشی کے اڈے  خان ہوٹل پر چھاپہ مار  کر داد عیش دیتے  مرد و خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان  میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان  نصر اللہ ملکانی کا کہنا تھا کہ علاقے میں فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ایسے ناسوروں کے خلاف اقدامات ان کی اولین ترجیح ہے۔  جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف شہریوں کوہر ممکن  تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

تونسہ شریف پولیس تھانہ سٹی کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، خاتون سمیت 5 گرفتار

یہ یونہی  الزام دینا تم نے  کس سے سیکھا ہے؟ ۔  شاعر –  فاروق شہزاد ملکانی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے