چشمہ کینال کی بحالی کے
حوالے سے پریس کلب ٹبی قیصرانی و ریتڑہ
میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سیمینار میں چشمہ کینال کی بحالی کیلئے تحریک میں اہم کردار ادا کرنے
پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سیمینار کی میزبانی صدر
پریس کلب عامر اکبر دوانی اور عہدیداران و اراکین پریس کلب ٹبی قیصرانی و ریتڑہ نے کی۔
سیمینار میں سینئر
صحافی عزیز اللہ قیصرانی ایکسپریس وہوا، محمد سلیم قریشی نمائندہ خبریں وہوا، بشیر
احمد قیصرانی خبریں ٹبی قیصرانی، محمد اکبر خان دوانی نامہ نگار نوائے وقت ٹبی
قیصرانی، ساجد نوید لاشاری روزنامہ پاکستان وہوا، احد بخش قیصرانی اعلان سحر وہوا، جہانگیر خان کلاچی ،عبدالشکور لاشاری نمائندہ خبریں ریتڑہ ، محمد
آصف ،سلیم ساجد لاشاری ، محمد عرفان تونسوی، عثمان خان قیصرانی، شاہد خان ، وسیم خان دوانی ، خلیل احمد انجم، غلام مصطفی کالرو بیٹھک ٹبی قیصرانی ،سید قیصر
عباس شاہ، قدرت الله کلاچی دانی ٹی وی ، عصمت الله لغاری بگھہ ، ایوب بلوچ، مشتاق احمد رحیمی و دیگر نے شرکت کی ۔
سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینئر
صحافیوں محمد سلیم قریشی ، محمد اکبر خان دوانی ، عزیز اللہ خان قیصرانی ، سلیم
ساجد لاشاری ، بشیر احمد قیصرانی و دیگر نے کہا کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے چشمہ کینال کی بحالی کے حوالے سے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مقامی صحافیوں نے جس طرح اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کی یہ خدمات لائق
ستائش ہیں۔ چشمہ کینال کی بحالی اب چند روز کی محتاج ہے اب انشاء اللہ بہت جلد تونسہ شریف میں ہر سو خوشحالی و ہریالی ہو گی۔
اس موقع پر ٹبی قیصرانی ریتڑہ و مضافات کے مکینوں کو درپیش اجتماعی مسائل پر
گفتگو کی گئی اور ان کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں فلسطین کے مسلمانوں کی مدد و نصرت کے لیے اللہ پاک سے دعا مانگی گئی۔
آخر میں پریس کلب ٹبی قیصرانی و ریتڑہ کے صدر عامر اکبر دوانی نے سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی
آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے