وہوا ( نمائندہ اردو ورلڈ) اساتذہ روحانی والدین کا درجہ
رکھتے ہیں۔ تونسہ میں اساتذہ پر درج مقدمہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ ان خیالات کا
اظہار حلقہ پی پی 284 تونسہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار عزیز اللہ قیصرانی نے
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا
بنیادی حق ہے۔ اساتذہ کرام نے بھی اپنا حق استعمال کیا ہے ان پر تونسہ پولیس نے
ایف آئی آر درج کر کے شہریوں کے بنیادی حق کو غصب کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی
مذمت کی جائے کم ہے۔
عزیز اللہ قیصرانی نے کہا کہ وہ اور جماعت اسلامی اساتذہ کے حق احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اس موقع پر اساتذہ کرام کے ساتھ کھڑے ہونے
کا اعلان کرتے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کے خلاف درج مقدمہ فی الفور خارج کیا
جائے اور ان کے پرامن احتجاج میں روڑے نہ اٹکائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سردار اکرم خان ملغانی کی پی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ درست
یا غلط
پیپلز پارٹی کی تونسہ میں اہم کامیابی، بااثر شخصیت نے شمولیت اختیار کر لی
0 تبصرے