سردار امجد فاروق کھوسہ این اے 183 سے الیکشن میں حصہ لیں گا یا نہیں ، پیر بشیر جعفر کی وضاحت

سردار امجد فاروق کھوسہ این اے 183 سے الیکشن میں حصہ لیں گا یا نہیں ، پیر بشیر جعفر  کی وضاحت

 

سردار امجد فاروق کھوسہ این اے 183 سے الیکشن میں حصہ لیں گا یا نہیں ، پیر بشیر جعفر  کی وضاحت

 

تونسہ شریف ( اردو ورلڈ سپیشل رپورٹر) سابق ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ حلقہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں ، اس بارے میں سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے قریبی ساتھی پیر بشیر جعفر نے اردو ورلڈ سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ سردار امجد فاروق کھوسہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردار امجد فاروق کھوسہ نے اپنے دوستوں اور گروپ کے اہم ارکان کے پر زور مطالبہ این اے 183 تونسہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 

پیر بشیر جعفر نے مزید کہا کہ  سردار امجد فاروق کھوسہ نے ہمیشہ تونسہ سے الیکشن میں حصہ لیا ہے  اور متعدد بار یہاں سے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ سردار امجد فاروق کھوسہ ہمارے خطے کے چند ان سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور لوگوں کے مسائل کو کم کرنا اپنی سیاست کا بنیادی مقصد مانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دور اقتدار میں ان کے کئے گئے ترقیاتی کام ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ تونسہ شہر ہو یا دور افتادہ گاؤں سردار امجد فاروق کھوسہ نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔  انہوں نے کہا کہ اگر سردار امجد فاروق کھوسہ کے ترقیاتی کاموں کا سابق وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق ایم این اے خواجہ شیراز محمود کے اجتماعی کاموں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو سردار امجد فاروق کھوسہ کے ترقیاتی کام کئی گنا ان سے زیادہ ہوں گے۔

 

پیر بشیر جعفر نے کہا کہ کوئی بھول میں نہ رہے سردار امجد فاروق کھوسہ این اے 183 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کی کامیابی نوشتہء دیوار ہے۔ ان کے الیکشن میں حصہ لینے اعلان سے مظلوم اور عام ووٹر ز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تونسہ کا عام آدمی اور غریب طبقہ چاہتا ہے کہ سردار امجد فاروق کھوسہ یہاں سے ایم این اے منتخب  ہوں تاکہ ان کے مسائل کسی تفریق کے بغیر حل ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں:

امجد  فاروق کھوسہ کی تونسہ  کی سیاست میں دوبارہ انٹری – کیا طوفان برپا  ہو پائے گا؟

بدلتاہے رنگ آسماں کیسے کیسے- نواز شریف ان، عمران خان آؤٹ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے