نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے متوالے بالکل تیار اور پر جوش ہیں۔ سردار عبدالحفیظ خان میرانی

نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے متوالے بالکل تیار اور پر جوش ہیں۔ سردار عبدالحفیظ خان میرانی


تونسہ شریف ( نمائندہ اردو ورلڈ ) قائد مسلم لیگ ن  میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم ن کے متوالے بالکل تیار اور پر جوش ہیں۔ پورے ملک سے لوگ جوق در جوق شریک ہو رہے ہیں۔ تونسہ شریف سے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان اور رہنما بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا  اظہارضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار عبدالحفیظ خان میرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی واپسی پر مینار پاکستان میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا ہے۔ جب کہ لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔

 

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔  ان کی وطن واپسی پر ان کی جماعت کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔مسلم  لیگ ن کی جانب سے مینار پاکستان پر ان کے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کے لئے بلٹ پروف کیبن بھی لگا دیا گیا ہے،جب کہ خواتین، یوتھ، لائر زاور مینارٹی ونگ سمیت دیگر کیلئے الگ الگ انکلیو مخصوص کئے گئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران صوبائی ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے کے کارکنان کے ساتھ پنڈال میں مخصوص اینکلیو میں موجود  رہیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

لیہ تونسہ پل منصوبے کی تکمیل میں اہم پیش رفت  کی حقیقت

پنجاب پولیس میں نوکریاں – آئیں پولیس کے سویلین عملے کا حصہ بنیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے